قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 64 of 365

قسمت کے ثمار — Page 64

برکات قرآن مجید تقسیم برصغیر سے بہت پہلے کی بات ہے۔ایک مشہور صحافی جو جماعت سے تعلق نہیں رکھتے تھے قادیان دیکھنے کے لئے گئے اور ہر چیز کو بنظر تجسس وتحقیق دیکھنے اور اچھی طرح جانچنے کے بعد قادیان سے واپسی پر انہوں نے اپنے جو تاثرات شائع کئے ان میں یہ امر نمایاں طور پر مذکور تھا کہ انہیں قادیان کی اس صبح نے بہت متاثر کیا جس میں چاروں طرف قرآن مجید کی تلاوت کی آواز بلند ہورہی تھی۔دکاندار اپنی دکانوں پر ، طالب علم اپنے ہوٹل کی چارپائیوں پر اور گھروں والے اپنے گھروں میں نماز فجر سے فارغ ہو کر بآواز بلند تلاوت کر رہے تھے اور فضا میں ایک روح پر ور دلکش گونج تھی جو ہر کسی کو متاثر کرنے کے لئے کافی تھی۔برصغیر کے ایک اور مشہور صحافی نے جو اپنی صحافت اور شاعری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی تھے مگر اس سے زیادہ ان کی شہرت جماعت کی ناکام مخالفت کی وجہ سے تھی۔ان کو بھی اس امر کا اعتراف تھا کہ : ”اے احرار یو! کان کھول کر سن لو تم اور تمہارے لگے بندھے مرزا محمود کا مقابلہ قیامت تک نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس قرآن ہے۔۔۔66 حدیث میں آتا ہے قیامت کے روز قرآن بعض لوگوں کے حق میں گواہی دے گا اور بعض 64