قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 53 of 365

قسمت کے ثمار — Page 53

قربانی کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے موزوں قطعات زمین وقف کئے۔واقفین زندگی نے بھی آگے بڑھ کر بے غرض قربانی کے اعلیٰ معیار قائم کئے اور مالی قربانی بھی مطالبہ سے زیادہ پیش کر دی۔اس تحریک کی افادیت کے پیش نظر اس کا دائرہ کار پوری دنیا کیلئے عام کر دیا گیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث و ایملی نے اس مفید و با برکت تحریک کی افادیت کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے مالی قربانی میں بطور خاص بچوں کو بھی شامل کرنے کی تحریک فرمائی تا انہیں بچپن سے ہی مالی قربانی کی عادت و رغبت پیدا ہو جائے اور اس طرح اسلام کی ترقی و غلبہ کا مقصد ہمیشہ کیلئے ان کے ذہن نشین ہو جائے۔اس تحریک کے نتیجہ میں بچوں میں مالی قربانی کا جو جذبہ پیدا ہوا وہ اپنی مثال آپ ہے۔جماعت کی عام مالی قربانی بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی حیران کن ہے کہ عام آدمی جس نے خدا تعالیٰ کی خاطر قربانی کرنے کا مزہ نہ چکھا ہو وہ اسے سمجھ ہی نہیں سکتا کہ کس طرح ایک شخص اپنی محنت و پسینہ کی کمائی اپنے اور اپنے بچوں پر خرچ کرنے کی بجائے کسی اور مقصد کیلئے خرچ کرے اور یہ کام ایک دن یا دودن یا ایک مہینہ یا دو مہینہ نہیں بلکہ زندگی بھر جاری رہے۔وقف جدید میں بچوں کی شمولیت سے جماعت کی مالی قربانی کا ایک نیا رخ شروع ہوگا اور بچے اپنی عیدی اور جیب خرچ وغیرہ کی رقم دوسرے بچوں کی طرح ٹافیوں، مٹھائیوں اور کھلونوں کی بجائے خدا تعالیٰ کی راہ اور دوسرے اعلیٰ مقاصد کی خاطر خرچ کرنے لگ گئے۔اس طرح جو رقوم پیش کی گئیں وہ بظاہر تو بہت معمولی تھیں مگر اس عمل سے بچے کے اندر اپنے مذہب سے لگاؤ اور قربانی کا جوان مٹ جذبہ پیدا ہوا وہ یقیناً انمول و بے مثال ہے۔الفضل انٹرنیشنل 30 جنوری2004) 53