قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 332 of 365

قسمت کے ثمار — Page 332

کوششوں کا مجھے علم ہے اور یہ تمام امور ایک وسیع تفصیل کے ساتھ میری آنکھوں کے سامنے موجود ہیں تب میں نے سمجھا کہ یہ واقعہ اور فساد خدا تعالیٰ کی خاص حکمت نے کھڑا کیا تھا تا وہ ہماری نظروں کو اس عظیم الشان مقصود کی طرف پھرا دے جس کیلئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا۔۔۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ کو کس رنگ میں نقصان پہنچایا جائے گا۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ پر کیا کیا حملہ کیا جائے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری طرف سے ان حملوں کا کیا جواب دیا جائے گا۔ایک ایک چیز کا اجمالی علم میرے ذہن میں موجود ہے۔“ ( الفضل 7 اپریل 1939 ء ) 19 اکتوبر 1934 ء کے خطبہ میں اس عظیم الشان تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی بیٹھے فرماتے ہیں: سات یا آٹھ دن تک اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی اور توفیق بخشی تو میں ایک نہایت ہی اہم اعلان جماعت کیلئے کرنا چاہتا ہوں۔۔۔اس اعلان کی ضرورت اور وجود بھی میں اس وقت بیان کروں گا لیکن اس سے پہلے میں آپ لوگوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ احمدی کہلاتے ہیں۔آپ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ کیلئے آپ نے اپنی جانیں اور اپنے اموال قربان کر رکھے ہیں اور آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ ان تمام قربانیوں کے بدلے اللہ تعالیٰ سے لوگوں نے جنت کا سودا کر لیا ہے۔یہ دعویٰ آپ لوگوں نے میرے ہاتھ پر دوہرا یا۔۔۔یہ ایک معمولی اعلان نہیں بلکہ اعلان جنگ ہوگا ہر اس انسان کیلئے جو اپنے ایمان میں ذرہ بھر بھی کمزوری رکھتا ہے۔یہ اعلان جنگ ہوگا ہر اُس شخص کیلئے جس کے دل میں نفاق کی کوئی بھی رگ باقی ہے۔لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے تمام افراد۔۔۔سوائے چندلوگوں کے 332