قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 209 of 365

قسمت کے ثمار — Page 209

امن صلح - رواداری پچھلے دنوں برطانیہ کے مرکزی شہر لندن میں صبح کے وقت جبکہ لاکھوں لوگ اپنے کام پر جانے کے لئے بسوں اور زیر زمین گاڑیوں پر سفر کر رہے ہوتے ہیں، یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے جس سے لندن کے ذرائع آمد ورفت یکدم بند ہو گئے۔خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی۔پچاس سے زائد لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے اور ابھی اندیشہ ہے کہ اس تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔اس سے پہلے افغانستان ، عراق ، چیچنیا، انڈونیشیا ، پین اور پاکستان میں بھی اسی قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔معصوم انسانی جانوں کو تلف کرنا اور ایسے لوگوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانا جن کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہ ہو، ایسا گھناؤنا فتیح اور شرمناک فعل ہے جو انسانیت کے لئے بدنما سیاہ داغ ہے۔جو تہذیب و تمدن کی نفی ہے، جو عقل و دانش کا ماتم ہے، جو سنجیدگی اور معاملہ نہمی کا کینسر ہے اور جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دنیا کا کوئی مذہب با ہم دشمنی اور اس طرح چھپ کر نہتے اور غیر متعلق لوگوں پر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔خاص طور پر اسلام کا تو نام ہی امن و سلامتی کا مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے۔اسلام کا نشان السلام علیکم سلامتی کا پیغام اور دعا ہے۔اس وجہ سے یہ امرتو ذہن میں آہی نہیں سکتا کہ ایک مسلمان جو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِین کی طرف منسوب ہوتا ہے وہ ایسی کسی گھناؤنی حرکت کا ارتکاب کر سکتا ہے۔209