قسمت کے ثمار — Page 180
اور بہت قسم کے منصوبے پائیں گے لیکن میں آپ کو نصیحۃ للہ کہتا ہوں کہ آپ سوچیں اور غور کریں کہ یہ مخالفتیں مجھے تھکا سکتی ہیں یا ان کا کچھ بھی اثر مجھ پر ہوا ہے؟ ہرگز نہیں۔خدا تعالیٰ کا پوشیدہ ہاتھ ہے جو میرے ساتھ کام کرتا ہے۔ورنہ میں کیا اور میری ہستی کیا ؟ مجھے شہرت طلب کہا جاتا ہے لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ اس فرض کے ادا کرنے میں مجھے کس قدر گالیاں سننی پڑی ہیں مگر ان گالیوں کو جو دیتے ہیں اور ان تکلیفوں کو جو پہنچاتے ہیں ایک لحظہ کے لئے بھی پرواہ یا خیال نہیں کرتا۔۔۔۔میرا خدا میرے ساتھ ہے اور اگر میں خدا کی طرف سے نہ آیا ہوتا تو میری یہ مخالفت بھی ہرگز نہ ہوتی۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 413-412) الفضل انٹرنیشنل1 اپریل 2005ء) انسانیت کے ناسور اخلاق سيئه آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ چھ امور ایسے ہیں جو انسان کے اعمال کو ضائع کر دیتے ہیں۔دوسروں کے عیوب کے پیچھے پڑے رہنا، دل کی سختی ، دنیا کی محبت ، حیا کی کمی ، بے جا بُری خواہشات اور ظلم سے باز نہ آنا۔دوسروں کے عیوب کے پیچھے پڑے رہنا۔اس کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں۔اس تجسس اور تلاش میں رہنا کہ کسی کی برائی کا پتہ چلے۔ایسے لوگ اپنی عام معلومات پر خوش بلکہ نازاں ہوتے ہیں اور جہاں کہیں موقع ملے وہ اپنی اس خوبی کے مظاہرہ کے لئے تیار رہتے ہیں۔بلکہ ان کو یہ بات بھی بہت بھلی اور دل خوش کن لگتی ہے کہ لوگ ان کے متعلق یہ سمجھتے ہوں کہ انہیں تو ایسی باتوں کا 180