قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 46 of 365

قسمت کے ثمار — Page 46

دکھایا تھا وہ ایک بار آور پیج ثابت ہوا اور خدا تعالیٰ کی خاطر قربانی کرنے والوں نے احمدیت کے چراغ کی کو کو کم نہیں ہونے دیا اور اس میں برابر اپنے خون کا تیل ڈالتے چلے گئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔یہ تو تصویر کا ایک رخ ہے۔دوسرا رخ یہ ہے کہ احمدیت کے نور سے جس کی خاطر ہم ایک سو سال سے زیادہ عرصہ سے مسلسل قربانی دے رہے ہیں ، ہم نے کیا فائدہ اٹھایا ہے؟ احمدیت ایک نیک اور پاک تبدیلی و انقلاب کا نام ہے۔اس کی برکت سے ہماری زندگی میں ایسی تبدیلی پیدا ہونی ضروری ہے کہ جسے ہم خود بھی محسوس کریں اور ہمارے مخالف بھی محسوس کریں۔اس سلسلہ میں بھی ہماری روایات بہت شاندار ہیں۔ایسے متعدد واقعات اور مثالیں ریکارڈ پر موجود ہیں کہ مخالفوں نے اس بات کی گواہی دی کہ احمدی ہم سے بہتر مسلمان ہیں۔احمدی قرآن فہمی میں ہم سے اچھے ہیں۔احمدی بچے ہوتے ہیں اور ان کی گواہی پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔احمدی دیانتدار اور محنتی ہوتے ہیں اور کسی کام کو ان کے سپرد کر دیا جائے تو اس میں برکت اور کامیابی یقینی ہوتی ہے۔غرضیکہ ہمارے بزرگوں نے اپنے کردار اور نمونے سے ہمارے لئے قابل فخر روایات چھوڑی ہیں۔ہم تو جس طرح بنے کام کئے جاتے ہیں آپ کے وقت میں یہ سلسلہ بدنام نہ ہو احمدیت کے نور سے منور ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم سچائی کے مقابلہ میں کسی وقتی نقصان اور ملامت وغیرہ کی پرواہ نہ کریں۔دنیا غفلت میں پڑی ہو تو ہم بیداری و بیدار مغزی سے اپنے وقت سے پوری طرح فائدہ اٹھا رہے ہوں۔ہمارے کسی کام میں سستی اور کاہلی رکاوٹ نہ بن سکے۔ہماری خوش خلقی مثالی ہو اور ہمارے ساتھ ملنے والوں ، تعلق رکھنے والوں ، کاروبار کرنے والوں کو ہماری دیانت ، امانت اور محنت کا پورا یقین ہو۔ہماری کسی بات یا کام میں لالچ ، خود غرضی ، حرص اور طمع کی بدبو نہ آتی ہو۔ہمارے ہر معاملہ میں خدمت، ایثار اور وسعت حوصلہ کی کرنیں پھوٹ رہی 46