قسمت کے ثمار — Page 328
قیام حکومت سے تعلق رکھتا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے ساتھ تعلق رکھنے والی باتیں بہت تھوڑی ہیں اور ان کا دائرہ بہت ہی محدود ہے۔باقی زیادہ تر ایسی ہیں کہ ہم حکومت کے بغیر بھی ان کو رائج کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت ، اس کی توحید اور عرفان کی خواہش دل میں رکھنا اور اس کیلئے جدو جہد کرنا، صفات الہی کو اپنے اندر پیدا کرنا اور پھر اس کو دنیا میں رائج کرنا، قرب الہی کے حصول کی کوشش کرنا، امانت، دیانت، راست بازی وغیرہ سینکڑوں باتیں ہیں جن کا حکومت سے کوئی واسطہ نہیں۔قرآنی تعلیم کو اپنے اندر اسی طرح جاری کر لینا چاہئے کہ اگر دنیاوی سکول تو ڑ بھی دئے جائیں تو ہر احمدی اپنی جگہ پر پروفیسر اور فلاسفر ہو جو اپنے بچوں کو گھروں میں وہی تعلیم دے جو ہم نے سکولوں میں دینی ہے۔۔۔(الفضل 24 اگست 1951ء) خدا کا احسان ہے کہ ہمارے سامنے ایسی تحریکیں پیش ہوئیں ، ہم ان میں حصہ لے کر ان عظیم مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔آمین۔00 328