قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 261 of 365

قسمت کے ثمار — Page 261

علی نے کہا کہ یہ اتفاق ہو گیا ہے کہ آپ کو پہلے سوال کا پتہ لگ گیا ہے۔میں نے کہا آپ چالیس گریجویٹ ہیں اور مجھ سے لائق تر ہیں۔تین ماہ بعد پھر امتحان ہوگا تم سارے مل کر میری طرح پہلا سوال بتا دو۔وہ کہنے لگے کہ ہم چیلنج نہیں کر سکتے میں نے کہا یہی تو ہے جسے تم چالیس افراد نوے (90) دن میں نہیں کر سکتے جو میں نے دوتین دن میں کر دکھایا اس پر سب طلباء نے کہا کہ اگر کوئی اور امرغیب ظاہر ہو جائے تو اتفاق والا عذر لنگ بھی جاتا رہے گا۔میں نے کہا اچھا دعا کروں گا۔اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ کوئی اور امرغیب قبل از وقت بتا دے انہی ایام میں مجھے ( بتایا گیا) ” بچہ ہے بچہ ہے بچی نہیں ہے یعنی امسال ہمارے گھر اللہ تعالیٰ لڑکا عطا فرمائے گا۔وہاں مکرم صوفی محمود محمد صاحب ( ماریشس ) ابھی ٹریننگ لے رہے تھے۔یوسف وغیرہ نے بالائی طور پر ان کے ذریعہ قادیان سے پتہ منگوایا تو ان کی اہلیہ کا خط آیا کہ ماسٹر صاحب کے ہاں ابھی دو تین ماہ کی امیدواری ہے۔جب لڑکا پیدا ہوگا تو اطلاع دوں گی چنانچہ سالانہ امتحان 1909ء کے قریب اطلاع بھیجی اور یوسف بورڈ پر سے کارڈ لایا اور کہا کہ صوفی صاحب کی اہلیہ صاحبہ نے آپ کو دوہری مبارک باد لکھی ہے کہ لڑکا بھی پیدا ہو گیا ہے اور ( پہلے سے بتائی ہوئی بات ) بھی پوری ہوگئی۔اس پر میں نے جلیبیوں کی دعوت دیگر طلبہ کو بلایا اور بتایا کہ اگرتم زندہ خدا کی عبادت کرو تو وہ ارحم الراحمین ضرور جواب دے گا۔“ اس خوشخبری کے مطابق پیدا ہونےوالا بچہ سردار بشیراحمد اجنبی ہی تھے۔محترم سردار بشیر احم صاحب کو حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے ارشاد اور نگرانی کے مطابق بعض عمارتی منصوبوں پر کام کرنے کی توفیق ملی۔اس سلسلہ میں آپ کے پیار ومحبت کے بہت پیارے واقعات کتاب میں درج ہیں۔جو آپ کی سیرت کے کئی دلکش پہلو نمایاں کرتے 261