قسمت کے ثمار — Page 250
- یہ ایسی عظیم الشان اغراض ہیں کہ ان کی نظیر نہیں پائی جاسکتی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ جیسے تمام کمالات متفرقہ جو انبیاء میں سے تھے محمد رسول اللہ صلی لی ایم کے وجود میں جمع کر دیئے۔اسی طرح تمام خوبیاں اور کمالات جو متفرق کتابوں میں تھے وہ قرآن شریف میں جمع کر دیئے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 226) اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن مجید پڑھنے ، پڑھانے سمجھنے اور اس پر پوری طرح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(الفضل انٹرنیشنل 10 مارچ 2006ء) 00 کیوں چھوڑتے ہولو گو نبی سال تا پریتم کی حدیث کو روز نامہ جنگ لندن 2 فروری 2006 ء کے آن لائن (On-Line) ایڈیشن میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں نوابشاہ میں محرم میں 18 علماء کرام کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شیعہ علماء بھی ہیں اور سنی بھی۔مذکورہ بالا خبر ایسی بہت سی خبروں میں سے ایک ہے جو محرم الحرام کی آمد آمد پر پاکستانی اخبارات میں عام طور پر نظر آتی ہیں۔محرم کے مہینہ میں نواسہ رسول (سالم) حضرت امام حسین ینیشن کی قربانی و شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔اور بالعموم انہیں دنوں میں شیعہ سنی فسادات بھی ہوتے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کے علاوہ جگ ہنسائی اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔اس خبر میں حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تمام افراد جن پر پابندی لگائی گئی ہے اپنے اپنے علاقہ میں عالم دین کی حیثیت سے مشہور ہیں۔مگر مسلمان کوفساد اور خونریزی سے کیا تعلق ہوسکتا ہے۔اسلام کا لفظ تو صلح، امن، فرمانبرداری کا مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے۔ایک عام مسلمان سے بھی یہ توقع نہیں کی 250