قسمت کے ثمار — Page 18
کے فضل سے مسند احمد بن حنبل کی تبویب کا عظیم کام آپکو کرناہی تھا اور آپ نے کر کے ہی چھوڑا۔یہ ایسا کام تھا کہ حضرت خلیفہ اسی الاول کی دیرینہ خواہش تھی بلکہ وصیت تھی کہ جماعت احمدیہ کا کوئی خادم اس کام کو کرے اور یہ کام حضرت اصلح الموعود کی توجہ اور دعا سے آپ کو کرنے کی توفیق ملی۔ذالك الفضل يؤتيه من يشاءا کیا یہ عجیب اتفاق نہیں کہ آپ موصوف کو ہی حضرت اصلح الموعود کے نصف صدی سے بھی زائد عرصہ میں پھیلے ہوئے کار ہائے نمایاں پر مبنی سوانح کی جلد سوم، جلد چہارم اور جلد پنجم کی تالیف کی سعادت سے نوازا گیا۔وباللہ التوفیق۔صرف یہی نہیں بلکہ خدا کے فضل سے کئی اور علمی اور تاریخی کتب کی تصنیف کی بھی آپ کو سعادت نصیب ہوئی۔اس وقت زیر نظر آپ کی تحریری کاوش " ہمارے سامنے ہے۔یہ ان منتخب مضامین کا مجموعہ ہے جو الفضل ربوہ اور الفضل انٹر نیشنل لندن کی زینت بنتے رہے۔یہ دونوں معتبر اور مؤقر اخبار جماعت احمد یہ عالمگیر کی حقیقی روح کے ترجمان ہیں۔آپ موصوف الفضل انٹرنیشنل لندن کے 2004 سے نائب مدیر رہے ہیں اور مدیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں اس کے قائم مقام مدیر بھی رہے ہیں۔جس طرح الفضل انٹرنیشنل کی ادارت ایک غیر معمولی ذمہ داری کا کام ہے، ایسے ہی اس مؤقر اخبار میں ایڈیٹوریل کا کالم لکھنا بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے۔خاکسار کو قسمت کے شمار کے مجموعہ کو بالاستیعاب ملاحظہ کرنے کا شرف تو حاصل نہیں ہو سکا، مگر یہ مضامین جب جب الفضل کی زینت بنتے رہے ، خاکسار بڑے شوق اور انہماک سے پڑھا کرتا تھا اور برادرم موصوف کی تحریری کاوشوں کو رشک کی نظر سے دیکھا کرتا تھا۔آپ کے مضامین قیل و قال پر مبنی نہیں، بلکہ آپ کے مضامین قرآن وسنت اور حكم و عدل امام الزماں کی تعلیم کی روشنی اور مؤید من اللہ واجب الاطاعت خلفاء احمدیت کی تربیت اور نگرانی میں ایک فعال جماعت کی روز مرہ زندگی کے عملی مشاہدات اور