قسمت کے ثمار — Page 13
جناب عبد الباسط صاحب کے داماد محی الدین عباسی صاحب ایک سینئر صحافی ہیں۔ان دنوں آپ لندن میں مقیم ہیں اور پاکستان ، انگلستان اور یورپ کے اردو اخبارات ورسائل میں باقاعدگی سے کالم اور مضامین لکھتے ہیں۔جناب عبد الباسط صاحب کی بڑی بہن امتہ اللطیف خورشید صاحبہ کو تاریخ لجنہ لکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اسی طرح انہیں لمبا عرصہ مدیرہ مصباح کی خدمت بھی سرانجام دینے کی توفیق ملی۔جناب عبد الباسط صاحب کی چھوٹی ہمشیرہ محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ ایک کہنہ مشق شاعرہ ہونے کے علاوہ ایک محقق اور ادیبہ بھی ہیں۔لجنہ اماء اللہ کراچی نے آپ کی متعدد تصانیف شائع کی ہیں اور جماعت کے علمی ، ادبی اور تحقیقی حلقوں سے خراج تحسین حاصل کیا ہے۔حضرت خلیفہ ایسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اور حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو آپ کا پاکیزہ کلام بہت پسند ہے۔مختصر یہ کہ یہ سارا خاندان آسمانِ احمدیت کے روشن ستاروں کی ایک کہکشاں ہے۔اور بقول شاعر ایس خانه همه آفتاب است قسمت کے شمار علمی، ادبی، معاشرتی اور دینی مضامین کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔یہ کتاب انشاء اللہ ہماری نئی نسل کیلئے بھی ایک مشعل راہ کا کام دے گی۔آپ نے ان مضامین میں بعض مشکل مسائل کو نہایت سادہ انداز میں حل کیا ہے۔ہر مضمون پڑھنے اور غور کرنے کے قابل ہے۔جناب عبد الباسط صاحب نے میدانِ تبلیغ میں بھی سالہا سال بطور داعی الی اللہ کام کیا ہے اور خدا تعالیٰ نے آپ کی محنت اور تبلیغی جدو جہد میں تندہی کا آپ کو یہ صلہ عطا فرمایا کہ آپ کو سینکڑوں سعید روحوں کو اسلام اور احمدیت میں داخل کرنے کی توفیق ملی۔خدا کرے کہ