قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 65 of 365

قسمت کے ثمار — Page 65

لوگوں کے خلاف گواہی دے گا۔اوپر کی دو مثالوں سے یہ اطمینان بخش اور مسرت انگیز امید بندھتی ہے کہ ہماری جماعت کو قیامت کے روز قرآن مجید کی تائیدی شہادت حاصل ہوگی۔قرآن مجید میں صبح کی تلاوت کا خاص طور پر ذکر ہے۔صبح کے پرسکون لمحات میں تلاوت کا ثواب زیادہ ہے اور قرآن مجید پر غور و فکر کے مواقع بھی بہتر حاصل ہوتے ہیں۔تاہم دن رات کے کسی حصہ میں بھی اپنے حالات اور سہولت کے مطابق پورے اہتمام سے قرآن مجید کو کلام الہی سمجھتے ہوئے پورے ادب و احترام کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو تلفظ کی درستی اور صحت کے ساتھ تلاوت ایک بہت ہی قابل رشک نیکی ہے۔آنحضرت سالیا پی ایم کے ارشاد کے مطابق قرآن مجید کا ہر حرف پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔حضور سال یا اپی تم بعض دفعہ فرمائش کر کے کسی خوش الحان صحابی سے قرآن مجید سنتے اور اس توجہ اور انہماک سے سنتے کہ آپ پر رقت طاری ہو جاتی اور آپ چشم پر آب ہو جاتے۔اسی توجہ اور انہماک کی برکت تھی کہ صحابہ کرام ہی یہ بھی بڑے شوق سے قرآن مجید کی تلاوت کرتے اور زبانی حفظ بھی کرتے۔حدیث میں آتا ہے ایک دفعہ آنحضرت سائیں یہ ہم نے ایک لشکر تیار کیا۔جب اس لشکر کے امیر کے تقرر کا موقع آیا تو آنحضرت سل یا ایلیم نے ان سے قرآن مجید سننا شروع کیا۔ایک نوجوان صحابی نے جو اس لشکر میں سب سے کم عمر تھے ، آنحضرت سالا ایلیم کے سوال کے جواب میں بتایا کہ حضور مجھے فلاں فلاں سورۃ یاد ہے اور ان سورتوں میں سورۃ البقرہ کا نام بھی لیا۔آنحضرت سال اینم نے خوشگوار حیرت سے دوبارہ ان سے پوچھا کیا تمہیں سورۃ بقرہ یاد ہے؟ ان کی طرف سے اثبات میں جواب ملنے پر آنحضرت صلی ہی ہم نے معمر اور تجربہ کار صحابہ کی بجائے اس نوجوان کو شکر کا امیر مقرر کر کے قرآن مجید کی عظمت و اہمیت کا اعلان فرمایا۔اس حدیث میں یہ ذکر بھی ہے کہ اس نوجوان کے قبیلہ کے ایک سردار نے کہا کہ میں بھی سورۃ بقرہ یاد کرنا چاہتا تھا مگر میں صرف اس وجہ سے رکا رہا کہ کہیں بعد میں بھول جانے کی وجہ سے گناہ گار نہ ہو جاؤں۔اس پر حضور مالی انم نے فرمایا کہ قرآن مجید سیکھو اور پھر اسے بار بار پڑھو۔قرآن مجید یا درکھنے اور بار بار 65