قسمت کے ثمار — Page 48
بے پناہ کام کا جذبہ قومی ترقی و خوشحالی کیلئے وقت کی قدر و قیمت کو سمجھنا اور اپنے وقت کو بہترین طریق پر مفید اور نتیجہ خیز کاموں میں صرف کرنا انتہائی ضروری اور لازمی ہے۔سوانح فضل عمر بنایا ھن میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ) حضرت مصلح موعود بیانیہ کی خلافت کے ابتدائی ایام کی مصروفیات کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ ایام حضرت خلیفہ مسیح الثانی بنی ان کیلئے انتہائی مصروفیت کے ایام تھے۔دشمن کے بیرونی حملے ایک طرف اور کئی اپنے کہلانے والوں کی طرف سے طرح طرح کی اذیتیں دوسری طرف۔غیر مبائعین نے تو احمدیت کا مشن ہی یہ سمجھ رکھا تھا کہ کسی طرح مبائعین کی شاخ کو یکسر کاٹ ڈالا جائے اور حضرت مرزا محمود احمد بنی ان کو ناکام و نامراد کر کے دکھایا جائے۔گویا نعوذ باللہ یہی احمدیت کے قیام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کی غرض و غایت تھی۔ان کے اعتراضات کے جواب دینا۔جماعت کو ان کے زہریلے پروپیگنڈے سے مامون و محفوظ رکھنا۔نئی جماعتوں کے ایمان کی تقویت کے سامان پیدا کرنا۔جماعت کے بکھرے ہوئے شیرازہ کو از سر نو مجتمع کرنا۔خلافت کی اہمیت اور اصل منصب کو جماعت پر واضح کرنا۔کثرت سے آنے والے 48