قسمت کے ثمار — Page 47
ہوں۔اور سو باتوں کی ایک بات یہ کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں۔اس نیک و پاک تبدیلی سے ہم ایمان ویقین کی دولت سے مالا مال ہوں گے، ہم خوشی و خوشحالی سے بہرہ مند ہوں گے۔ہم تبلیغ کا ایسا مؤثر ذریعہ بن جائیں گے جس کے آگے کوئی پابندی، کوئی روک اور کوئی کالا قانون نہیں ٹھہر سکے گا۔جس کا اثر و نفوذ سورج و چاند کے اثر و روشنی کی طرح مفید عام بھی ہوگا اور یقینی بھی۔حضرت مصلح موعود بنای شیون کی مقبول دعا سے ہم بہرہ مند ہوں ؎ میری تو حق میں تمہارے یہ دعا ہے پیارو سمر یہ اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو ظلمت رنج و غم و الم ނ محفوظ رہو مہر انوار درخشندہ رہے شام نہ ہو الفضل انٹرنیشنل 16 جنوری 2004 47