قسمت کے ثمار — Page 41
ہمارا جلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ قادیان اپنی روایتی برکتوں اور کامیابیوں سے منعقد ہوا۔اس 12 میں جلسہ سالانہ کی اختامی تقریب 28 دسمبر 2003 کومحمود بال لندن میں منعقد ہوئی جس میں ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلامی رواداری اور جماعت کی ذمہ داریوں کے متعلق ایک مؤثر خطاب فرمایا اور دعا کے ساتھ جلسہ قادیان مکمل ہوا۔ایک محتاط انداز کے مطابق اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ تھی جو موجودہ حالات کے لحاظ سے ایک بہت بڑی تعداد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جلسہ کی ابتداء کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ یہ عام جلسوں کی طرح نہیں ہے اور یہ بھی کہ خدا تعالیٰ نے اس کیلئے قو میں تیار کی ہیں جو اس میں شامل ہوں گی۔اور فرمایا کہ یہ قادر خدا کا کام ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔ہمارے یہ جلسے قادیان میں شروع ہوئے۔ابتدائی جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد قریباً ستر (70) تھی جسے اس وقت جماعت کی تعداد اور حالات کے پیش نظر ایک بڑی تعداد سمجھا گیا۔آہستہ آہستہ یہ جلسے تعداد کے لحاظ سے ہی نہیں اپنی برکتوں اور غیر معمولی نتائج کے لحاظ سے بھی برابر ترقی کرتے چلے گئے اور احمدیت کی ترقی کا نشان سمجھے جانے لگے۔تقسیم برصغیر کے نتیجہ میں قادیان کے نواح سے اکثر احمدی ہجرت کر کے 41