قسمت کے ثمار — Page 329
تحریک جدید - پس منظر ہمارے پیارے امام نے مسجد فضل لندن میں اپنے 31 اکتوبر 1997ء کے روح پرور خطبہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان فرمایا۔تحریک جدید جماعت احمدیہ کے اخلاص و پیار، عقیدت و محبت ، دعوت و اشاعت اور مالی قربانیوں کا ایک نہایت خوشکن درخشندہ باب ہے۔اس غیر معمولی تحریک کی اہمیت اور قدر و قیمت کو ذہن نشین رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کا تاریخی پس منظر بھی ہمارے سامنے رہے۔اس تحریک کے بانی حضرت مصلح موعود ہی ان کی تحریک کی ابتدا اور آغاز کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ تحریک ایسی تکلیف کے وقت میں شروع کی گئی تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کی ساری طاقتیں جماعت احمدیہ کو مٹانے کیلئے جمع ہوگئی ہیں۔ایک طرف احرار نے اعلان کر دیا کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کو مٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس وقت تک سانس نہ لیں گے جب تک مٹانہ لیں۔دوسری طرف جو لوگ ہم سے ملنے جلنے والے تھے اور بظاہر ہم سے محبت کا اظہار کرتے تھے انہوں نے اپنے پوشیدہ بغض نکالنے کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینکڑوں اور ہزاروں روپوں سے ان کی امداد کرنی شروع کر دی اور تیسری طرف سارے ہندوستان نے ان کی پیٹھ ٹھونکی۔329