قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 236 of 365

قسمت کے ثمار — Page 236

احمدی ماں کو سلام جلسہ سالانہ قادیان کا آخری دن جذبات کے ہیجان کا دن تھا۔جلسہ میں شمولیت کی خوشی ، جلسہ کی کامیابی کی خوشی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات سنے اور حضور کی زیارت کی خوشی مگر اس کے ساتھ ساتھ خیالات کی ایک دوسری رہ بھی چل رہی تھی۔قادیان سے واپسی کی اداسی۔کیا پھر قادیان کی زیارت نصیب ہوگی یا ؟ احمدی احباب سے جدائی اور علیحدگی بہشتی مقبرہ مسجد اقصیٰ مسجد مبارک ، الدار سے جدائی، ایسے ہی خیالات کے ہجوم میں کسی قدر تھکان اور کمزوری محسوس کرتے ہوئے قادیان کے P۔C۔O میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گیا تو وہاں لائن لگی ہوئی تھی۔میری طرح اور کئی لوگ بھی قادیان کی زیارت سے محروم رہ جانے والے عزیزوں کو تسلی دلانے کی کوشش میں ٹیلی فون کی سہولت سے استفادہ کرنے گئے تھے۔ایک نوجوان اپنی والدہ کو حیدر آباد دکن فون کر رہے تھے۔کسی کی بات کو سننا اخلاقی لحاظ سے تو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔مگر وہاں اس سے بچنے کی کوئی صورت نہیں تھی۔وہ اپنی والدہ کو بتا رہے تھے کہ امی ابھی ابھی کوئی دس منٹ پہلے حضور سے ملاقات کر کے آرہا ہوں۔یہ بات کرتے ہوئے وہ کچھ اس طرح سے جھوم رہے تھے جیسے وہ ابھی تک حضور کی زیارت سے لذت دسرور حاصل کر رہے ہیں۔236