قسمت کے ثمار — Page 230
کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔جب انسان اس درجہ پر پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی روح کا اس میں نفخ ہوتا ہے۔ملائکہ کا اس پر نزول ہوتا ہے۔۔۔66 ( ملفوظات جلد اول صفحہ 369-368) الفضل انٹرنیشنل 7 اکتوبر 2005ء) غیر معمولی با برکت جلد انه ہمارے سالانہ جلسے خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں بڑی کامیابی اور شان وشوکت سے منعقد ہورہے ہیں۔انگلستان کا جلسہ خلیفہ وقت کی یہاں موجودگی کی وجہ سے مرکزی جلسہ کی صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا بھر سے احمدی بڑی محبت، عقیدت اور پیار سے یہاں آتے ہیں اور جلسہ کی برکات حاصل کرتے ہیں۔جرمنی ، کینیڈا اور امریکہ کے جلسے بھی اپنے حسن انتظام اور حاضری کے لحاظ سے بہت عمدہ شہرت رکھتے ہیں۔ربوہ میں ہمارے جلسے اپنی تعداد و برکات کے لحاظ سے بہت اونچا مقام رکھتے تھے۔لاکھوں افراد کا انتہائی سرد موسم میں سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر وہاں جمع ہونا فدائیت اور نیک مقاصد کی خاطر قربانی کی ایک انمول مثال تھی۔مذکورہ بالا جلسے بلکہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والے سالانہ جلسوں کی افادیت اور روحانی اثرات و برکات اپنی مثال آپ ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود نے سالانہ جلسہ کی بنیاد اپنی مستجاب دعاؤں سے رکھی اور فرمایا کہ 230