قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 211 of 365

قسمت کے ثمار — Page 211

کی ایسی خدمت کرتا اور ایسے عمدہ طور پر ان سے برتاؤ کرتا کہ وہ اس کے اخلاق اور حسن سلوک کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے۔مومن کا کام تو یہ ہے کہ اپنی نفسانیت کو کچل ڈالے۔لکھا ہے کہ حضرت علی بنی نہ ایک کافر سے لڑے۔حضرت علی بنی عنہ نے اس کو نیچے گرا لیا اور اس کا پیٹ چاک کرنے کو تھے کہ اُس نے حضرت علی بنی ان پر تھوکا۔حضرت علی بنی نہ یہ دیکھ کر اس کے سینے پر سے اتر آئے۔وہ کا فرحیران ہوا اور پوچھا کہ اے علی بنی ہو ! یہ کیا بات ہے؟ آپ منہی عنہ نے فرمایا کہ میرا جنگ تیرے ساتھ خدا کے واسطے تھا۔لیکن جب تو نے میرے منہ پر تھوکا تو میرے نفس کا بھی کچھ حصہ مل گیا۔اس پر میں نے تجھے چھوڑ دیا۔حضرت علی بیان کے اس فعل کا اس پر بڑا اثر ہوا۔میں جب کبھی ان لوگوں کی بابت ایسی خبریں سنتا ہوں تو مجھے سخت رنج ہوتا ہے کہ یہ لوگ قرآن کریم سے بہت دور جا پڑے ہیں اور بے گناہ انسانوں کا قتل ثواب کا موجب سمجھتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 337 جدید ایڈ یشن 2003 مطبوعہ ربوہ ) حضرت اقدس مسیح موعود علی شاہ نے مذہبی منافرت کو دور کرنے کے لئے اپنی کتب میں اسلام کی صلح پسند تعلیم بیان فرمائی۔جبر وا کراہ اور مذہبی تشدد کے غلط عقائد و خیالات کی بدلائل تردید فرمائی۔آپ کی آخری کتاب ”پیغام صلح مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے ایسے اصولوں پر مشتمل ہے کہ ان پر عمل پیرا ہوکر ہم موجودہ منافرت و تشدد کی خوفناک فضا سے باہر نکل کر امن وسکون کی دنیا میں اطمینان کا سانس لے سکتے ہیں۔الفضل انٹرنیشنل 22 جولائی 2005ء) 211