قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 176 of 365

قسمت کے ثمار — Page 176

کرتے اور صبح بہت جلد اٹھ کر عبادت میں مصروف ہو جاتے۔تعلیم مکمل کر کے واپس آئے تو آپ کی ملکی خدمات کے پیش نظر آپ کو وزارت کی پیشکش کی گئی جو آپ نے حضرت مصلح موعود یا بہن کی اجازت سے قبول کر لی اور اس طرح جماعتی خدمات کے علاوہ شاندار ملکی خدمات کی توفیق پائی۔آپ سواحیلی زبان کے بلند پایہ شاعر تھے۔مشرقی افریقہ مشن کو یہ خصوصیت بھی حاصل رہی ہے کہ یہاں خدمت بجالانے والے مبلغین سواحیلی زبان سیکھ کر مقامی زبان میں تبلیغ واشاعت اور رفاہی خدمات بجالاتے رہے۔مکرم مولانامحمد منور صاحب اور مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق سواحیلی زبان کی مہارت کے لحاظ سے بھی بہت اچھی شہرت کے مالک تھے۔قرآن مجید کے علاوہ سواحیلی زبان میں اہم اسلامی مضامین پر مشتمل نہایت عمدہ لٹریچر تیار کیا جو اپنی افادیت کی وجہ سے احمدی احباب کے علاوہ دوسرے لوگوں میں بھی بہت مقبول ہے۔مشرقی افریقہ مشن کی طرف سے East African Times اور Mapenzi ya Mungu دو اخبار بھی نکلتے رہے ہیں۔ثانی الذکر اخبار اب تک باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔برطانوی اقتدار سے آزادی کے بعد انتظامی لحاظ سے مشرقی افریقہ تین مختلف ملکوں یعنی تنزانیہ، یوگنڈا اور کینیا میںتقسیم ہوگیا۔تینوں ملکوں میں ہمارے مشن بڑی کامیابی سے جاری ہیں۔یہ ممالک حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی قدم بوسی سے مشرف ہو چکے ہیں۔اور امید ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے حالیہ دورہ سے مزید کامیابیوں اور خدمات کے دروازے کھلیں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سفر و حضر میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا حافظ و ناصر ہو اور یہ دورہ غیر معمولی تائیدات اور برکات کا مظہر ہو۔آمین۔الفضل انٹرنیشنل 29 اپریل 2005ء) 00 176