قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 12 of 365

قسمت کے ثمار — Page 12

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ از مکرم و محترم بشیر احمد رفیق خان صاحب سابق امام مسجد فضل لندن) برادرم محترم جناب عبد الباسط صاحب نے اپنی زیر طبع کتاب ” کا مسودہ خاکسار کو اس غرض سے بھجوایا ہے کہ خاکسار اس پر تبصرہ کرے۔جناب عبد الباسط صاحب جامعتہ المبشرین میں میرے ہم مکتب تھے۔ہم دونوں نے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے جید علماء اور محققین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا ہے۔جناب عبدالباسط صاحب کا تعلق سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک مخلص اور فدائی خاندان سے ہے، جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ”سلطان القلم ہونے کے طفیل قلم کے ذریعہ جماعت احمدیہ کی تعلیم و تربیت پر پر مغز اور ایمان افروز مضامین لکھنے کا شرف اور اعزاز پایا ہے۔یہ سارا خاندان علم و عمل اور تقویٰ اور پرہیز گاری میں اپنی مثال آپ ہے۔جناب عبد الباسط صاحب کے خاندان میں سلسلہ کے عظیم داعی الی اللہ، کہنہ مشق شاعر اور روح پرور مضامین لکھنے والے ادیب جناب نیم سیفی صاحب ہیں، جنہوں نے اپنی شاعری اور ادبی کاوشوں سے سلسلہ کی عظیم خدمت کی ہے۔جناب عبد الباسط صاحب کے ایک صاحبزادے عزیزم رشید احمد اپنے حلقہ کے صدر ہیں۔دوسرے صاحبزادے عزیزم آصف محمود نہ صرف ایم ٹی اے کے معروف اینکر اور تجزیہ نگار ہیں، بلکہ آپ نے اپنے والد صاحب محترم کے تتبع میں قلمی جہاد میں بھی خوب حصہ لیا ہے۔