قواریر ۔ قوامون

by Other Authors

Page 64 of 87

قواریر ۔ قوامون — Page 64

کے مشن کو دیکھنے سے قاصر رہتا ہے۔اور وہ یقینی طور پر کسی امر کے متعلق یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آیا وہ میرے لئے مفید ہے یا مضر۔اس حالت کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض دفعہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو۔لیکن حقیقتاً وہ تمہارے لئے مفید ہوتی ہے اور بعض دفعہ تم ایک چیز کو فی خیال کرتے ہو۔حالانکہ وہ تمہارے لئے مضر ہوتی ہے۔تم کبھی کسی چیز سے فوائد حاصل کرنے کے لئے سامان مہیا کرتے ہو لیکن پھر بھی نتیجہ خراب نکلتا ہے جس کی وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ بعض ایسے سامان جن سے اچھا نتیجہ نکل سکتا تھا تمہاری نظر سے مخفی رہے ہیں جب کہ انسان کی ایسی حالت ہے کہ اس کی اُمید کے مطابق ہر وقت اچھے نتیجے نہیں نکلتے۔بلکہ بعض اوقات برے نتائج نکل آتے ہیں۔آخر وہ کیا کرے۔سو اس کا علاج یہی ہے کہ وہ خدا تعالے کے حضور رگرے۔اور عاجزی سے یہ دعا کرے کہ انھدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِي - اے خدارا مجھے کو ہر امرمیں خواہ وہ دینی ہو یا د نیادی صحیح اور سیدھا راستہ دیکھا۔تائیں غلطیوں سے محفوظ رہوں اور اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی کو نہ دیکھے۔بلکہ محبت اور نفرت کے جذبات سے بالا ہو کر صرف اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی نگاہ رکھے۔اور اس سے دعائیں کرتا مہ ہے کہ وہ اسے سیدھا راستہ دکھائے اور اپنی نیت اور ارادہ کو اللہ تعالے کے نشاء کے تابع کردے تب اس کے لئے کامیابی ہی کامیابی ہو گی۔اور چند در برکت کے دروازے اس کے لئے کھولے جائیں گے۔آخر میں والله يعلم و انتم لا تعلمات کہہ کر بتایا کہ تم نہیں جانتے لیکن خدا تعالے تمام حالات کو جانتا ہے۔تفسير كبيرسورة البقر بله دوم از حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح موجود آیت (۲۱۷)