قواریر ۔ قوامون

by Other Authors

Page 83 of 87

قواریر ۔ قوامون — Page 83

۸۳ اہل عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت حضرت ابو ہریر کا بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیک الم نے فرمایا۔کہ جو دنیار تم اللہ تعالے کی راہ میں خرچ کرتے ہو۔جو دنیا ہ تم غلام آزاد کرنے کے لئے دیتے ہو۔اور جو دنیار تم غریب کو دیتے ہو۔اور جود نیار تم بیوی بچوں پر خرچ کرتے ہو۔ان میں سے زیادہ مقبول وہ دنیا نہ ہیں۔جو تم اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرتے ہو (مسلم) اجاز کیے بغیر عورت خاوند کے مال سے صدقہ نہ کرے آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا۔کہ عورت اپنے خاوند کے مال سے کوئی چیز اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے۔اگر ایسا کرے گی۔تو اس کا اجر اس کے خاوند کو ملے گا اور گناہ عورت پر ہو گا۔اور یہ کہ خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے نہ نکلے۔لا تصدق بشيء من بنيته الا باذنه فيان فَعَلَتْ كَانَ لَهُ الاجر و عليها وذُولا تخرج مَن بَيْتِ الا باذن - - سوائے اس کے کہ خاوند کے صدقہ وخیرات کرنے کے لئے یا کسی اور خرچ کی اپنے مال میں سے اجازت دے دیکھی ہو۔یا گھر سے باہرکسی کام یا ضرورت یا کسی کو ملنے کے لئے اجازت دے رکھی ہو۔ہاں اپنے مال اور جائیداد میں سے جس پر خاوند کا کوئی حق نہیں وہ جس قدر چاہے وہ چندہ دے جس قدر چاہے صدقہ وخیرات کرے۔خدا تعالے کو یہ پہ نہیں۔کہ عورت کس قدر چندہ وصدقہ دیتی ہے۔خدا کہ یہ پسند ہے کہ وہ خاوند کی کس قدر فرمانبرداری کرتی ہے تو خاوند کی فرمانبرداری کے خلاف کام کرے گی۔اس کے لئے کوئی ثواب نہیں ہوگا۔بلکہ وہ کام اس کے لئے موجب گناہ ہو گا۔