قواعد ترتیل القرآن

by Other Authors

Page 28 of 64

قواعد ترتیل القرآن — Page 28

28 مد لازم حرفی غیر مشبع ر کی ادائیگی کے لئے را پڑھا جاتا ہے۔یہ در اصل مداصلی یا طبعی ہے۔بنیادی بات یہی ہے کہ یہ مدحروف مقطعات کی آواز کو لفظوں میں ادا کرنے سے واقع ہوتی ہے۔مقدار : اس مد کی مقدار ، مداصلی کے برابر ہے۔ط ، ح ، ه ، ر ، ي وہ پانچ حروف مقطعات ہیں جن میں مد لازم حرفی غیر مشبع پائی جاتی ہے۔9) مد صلة اس مد میں ضمنہ اور کسرہ کی حرکات کو لمبا کیا جاتا ہے: ہ اور 6 - مقدار : اس مڈ کی مقدار مداصلی کے برابر ہے۔مثلاً إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُوْرًا (84:14) اگر مد صلۃ کے بعد ء آجائے تو پھر اس کی مقدار 4 حرکات ہو جائے گی۔مثلاً يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ (104:4) نوٹ : بعض اوقات استثنائی صورت بھی واقع ہو سکتی ہے۔(8 (10) مد العوض یہ مداس وقت پیدا ہوتی ہے جب فتحہ کی تنوین پر وقف کیا جائے۔اس صورت میں دوسری فتحہ ، امیں تبدیل ہو جائے گی۔مثلاً أَجَلًا > أَجَلَا جَمَّا جَمَّا