قواعد ترتیل القرآن — Page 8
8 5- حرف کی تعریف اور مخرج 1) حرف کیا ہے؟ اصطلاح میں وہ آواز جو منہ کے کسی جزو یا کسی خاص حصہ سے نکلے مگر منہ میں نہ ٹھہرے (بلکہ باہر نکلے)،اسے حرف کہتے ہیں۔حرف کے لغوی معنی اطرف ' کے ہیں۔مثلاً : حروف مدہ کی آواز با یا بو کی صورت میں آواز باہر جاتی ہے۔(2) مخرج کو کیسے معلوم کیا جائے؟ جس جگہ یا موقعہ سے حرف ادا ہوتا ہے اسے مخرج کہتے ہیں۔مخرج کو معلوم کرنے کا طریق یہ ہے کہ جس حرف کا مخرج معلوم کرنا ہو، اس سے قبل اپر فتحہ ڈال دیں، اور اس حرف کو ساکن کر دیں۔پھر جہاں آواز رکتی ہے ، وہ اس حرف کا مخرج ہو گا۔مثلاً :ب کا مخرج معلوم کرنے کے لئے ، کہیں : اب۔یہاں آواز ہو نٹوں کے درمیان (اندرونی حصہ ) میں رکتی ہے۔اس لئے ہونٹوں کے درمیان کا اندرونی حصہ ب کا مخرج ہو گا۔(3) پانچ اصول جن پر مخارج قائم ہیں :۔i۔ii۔iii۔iv حلق لسان (زبان) شفتین (دونوں لب) جوف دہن (منہ کے اندر کا خلاء) خیشوم ( ناک کی ہڈی یا بانسہ)