قواعد ترتیل القرآن — Page 2
2 پیش لفظ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه 20:115) محض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قرآن مجید کو سمجھنے اور حسن تلفظ کے ساتھ پڑھنے کے تکمیل شوق کی خاطر دیگر ذرائع کے علاوہ مختلف کتب ، ایم ٹی اے اور آن لائن مواد سے استفادہ کی توفیق ملی۔اس بحر بیکراں میں طفل مکتب کی حیثیت سے کچھ نوٹس تیار کئے گئے۔علاوہ ازیں، بفضل تعالی گزشتہ چند سالوں سے الفرقان ( شعبہ تعلیم القرآن، جماعت ہائے امریکہ ) کے تحت قواعد کو کسی حد تک سمجھ کر پڑھنے والے متمنی طلباو طالبات کی سعادت تدریس بھی حاصل ہو رہی ہے۔گو حصولِ علم کا لامتناہی سفر جاری و ساری ہے ، یہ تالیف ان مطالعاتی و تدریسی نوٹس کو کتابی شکل دینے کی ایک عاجزانہ کاوش ہے۔خدا کرے یہ کاوش بارگاہ ایزدی میں کے مقبول ہو اللہ تعالی اپنے پاک کلام پر عمل کرنے والا بنائے اور خاتمہ بالخیر کرے۔آمين اللهم آمين- رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ قواعد کی وضاحت امثال قرآنیہ سے کی گئی ہے۔عنوان کے تسلسل کو قائم رکھنے کی خاطر صفحات کی ترتیب اس طرح کی گئی ہے کہ موضوع کسی حد تک ایک ہی پہ مکمل ہو سکے۔دعا ہے یہ تالیف محاسنِ تلاوت سے متعارف ہونے میں ممد و معاون ثابت ہو۔آمین۔صفحہ ہے مسودہ کے جائزہ کے لئے مکرم و محترم حافظ بربان محمد خان صاحب اور علماء کرام ایڈ یشنل وکالت التصنیف نے اپنے قیمتی وقت اور اغلاط کی نشاندہی کے علاوہ مفید تجاویز سے بھی نوازا۔اللہ تعالٰی انھیں خصوصی جزائے خیر دے اور حسنات دارین سے نوازے۔آمین۔محتاج دعا ڈاکٹرامة المجيب 9 جون 2021 تعارفی نوٹ : ترمیم شدہ طبع اول الحمد للہ ثم احمد للہ محض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے زیر نظر طبع اول کتاب کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔اللہ تعالی قبول فرمائے۔آمین۔اس کتاب کے انگریزی ترجمہ کی فرمائش کے علاوہ مبتدی شائقین کے لئے بنیادی عناوین کو متعلقہ مشق کے ساتھ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار بھی ہوا ہے۔اللہ تعالٰی ان نیک خواہشات کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔یہ ترمیم شدہ طباعت، طبع اول میں چند اغلاط کی درستگی مع اضافی قرآنی امثال پیش خدمت ہے اللہ تعالی قبول فرمائے۔آمین اللهم آمین۔محتاج دعا ڈاکٹرامة المجيب 7 جون 2022