قواعد ترتیل القرآن

by Other Authors

Page 1 of 64

قواعد ترتیل القرآن — Page 1

تعارف محترمہ ڈاکٹرامة المجیب صاحبہ کی تالیف قواعد ترتیل القرآن" کا مطالعہ کیا۔اس کاتعارف لکھنے کی غرض سے قلم اٹھائے بنا نہ رہ سکا جب معلوم ہوا کہ مؤلفہ ایک طرف دینی تعلیم اور اعلیٰ اقدار سے آراستہ ہیں اور ان کے فروغ کے لیے شب و روز سرگرم عمل ہیں تو دوسری جانب علم الابدان کے حوالے سے تھیوریٹیکل فزکس میں آکسفورڈ سے پی ایچ ڈی اور ہاورڈ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ ہیں اور طویل عرصہ سے تدریس و تحقیق دونوں میدانوں میں قائدانہ خدمات بجا لا رہی ہیں۔ایسی معمور الاوقات شخصیت کا کلام اللہ کے ساتھ نہ صرف وابستہ ہو نا بلکہ والہانہ انداز میں کلام اللہ کی تعلیم و تدریس میں مصروف عمل رہنا یقینا قابل ستائش اور قابل تقلید امر ہے۔مؤلفہ موصوفہ نے قرآن مجید کے الفاظ و آیات کو درست اور عمدہ طور سے پڑھنے میں جوان تھک محنت اور مسلسل جستجو سے کام لیا اور ذاتی نوٹس تیار کیے ان کی یہ تالیف اس کی عکاس ہے۔آداب تلاوت معلوم کرنے کی جستجو رکھنے والے افراد کے لیے اس کتاب میں ترتیب دیا گیا مواد بالضرور دلچسپی اور ازدیاد علم کا باعث ہو گا۔الله تعالى موصوفہ کی تالیف کی صورت میں اس کاوش کو شرفِ قبول سے نوازے اور اسے نافع الناس بنائے۔اللهم آمین۔خاکسار حافظ بربان محمد خان