قواعد جماعتی انتخابات — Page 26
مرکزی انتخاب کمیٹی کی طرف سے دی جائے گی۔(اسی طرح صدرانِ جماعت اور اُن کی مجلس عاملہ کی منظوری بھی مرکزی انتخاب کمیٹی کی طرف سے دی جائے گی۔) قاعدہ نمبر (352)۔فہرست انتخاب کو مرکز میں بھجواتے ہوئے اس بات کو وضاحت سے بیان کرنا چاہئے کہ مطابق قواعد ووٹ دینے کے قابل اس انجمن کے کتنے افراد ہیں اور ان میں سے بوقت اجلاس کتنے حاضر تھے۔قاعدہ نمبر (353)۔فہرست انتخاب پر صدر اجلاس کے علاوہ دو ایسے وستوں کے دستخط ہونے بھی لازمی ہوں گے جن کے نام کسی عہدے کے لئے پیش نہ ہوئے ہوں مگر انتخاب کی کاروائی میں موجود رہے ہوں۔قاعدہ نمبر ( 371) تمام مقامی عہدیدار اور اُمراء بشمول امیر مقامی قادیان جسے حضرت خلیفہ اسے کبھی اپنی غیر موجودگی میں مقرر فرماویں اپنے اپنے حلقہ کار میں ناظران صدرا جمن احمدیہ کی ہدایت اور نگرانی کے ماتحت ہوں گے اور ہر ناظر کو ہر مقامی انجمن کے جملہ ریکارڈ کے دیکھنے اور پڑتال کرنے کا حق حاصل ہوگا اور یہ بھی حق ہوگا کہ بوقت ضرورت کسی ریکارڈ کو قادیان یا کسی اور جگہ منگوا کر پڑتال کرے۔قاعدہ نمبر (373)۔مقامی جماعت کے افراد اگر مقامی امیر کے کسی فیصلہ یا 26