قواعد جماعتی انتخابات — Page 24
قادیان کی معرفت حضور انور کی خدمت میں پیش ہوگا۔اور بعد منظوری امیر و دیگر عہد یداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔قاعدہ نمبر (336)۔مجلس انتخاب کی جو روئیداد (رپورٹ) مع فہرست منتخب ممبران مجلس انتخاب نظارت علیا کو بغرض منظوری بھجوائی جائے اُس پر جمله منتخب ممبران مجلس انتخاب حاضر اجلاس کے دستخط یا نشان انگوٹھا اور ان کے مکمل پتہ جات درج کرنے ضروری ہوں گے۔قاعدہ نمبر (337)۔مجلسِ انتخاب کا صدر ، ممبران مجلس انتخاب حاضر اجلاس میں سے کثرتِ رائے سے مقرر کیا جائے گا سوائے اِس کے کہ اِس مقصد کے لئے ناظر اعلیٰ کی طرف سے کوئی نمائندہ نامزد کر دیا جائے۔قاعدہ نمبر ( 338)۔اگر مجلس انتخاب کا کوئی ممبر بوجہ وفات ، تبدیلی سکونت، معذرت یا کسی اور وجہ سے اس مجلس کا ممبر نہ رہے تو اس کی اطلاع فوراً ناظر اعلیٰ کو دینی ضروری ہوگی۔(اور پھر ناظر اعلیٰ کی اجازت سے متبادل ممبر منتخب کر کے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔) قاعدہ نمبر (339) مجلس انتخاب کا اجلاس گل ممبروں کی مجموعی تعداد کے نصف ممبر حاضر ہونے پر ہو سکے گا۔مرحاضرہونے پرہوکے 24