قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 5 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 5

انتخاب قاعدہ نمبر (304)۔ہر مقامی انجمن کے لئے ضروری ہوگا کہ صدر انجمن احمدیہ کے مختلف صیغہ جات کے اغراض و مقاصد کے لئے مقامی طور پر مختلف عہدیدار مقرر کرے یہ عہدہ دار مرکزی صیغہ جات کی ہدایات کے مطابق اپنے اپنے صیغہ سے متعلق امیر یا صدر کے ماتحت کام کریں گے اور تمام ضروری اور مناسب ریکارڈ رکھیں گے۔یہ عہد یدار مقامی انجمنوں کے اجلاس عام میں منتخب ہوں گے۔جائز ہوگا کہ کام کی نوعیت کے لحاظ سے ایک سے زیادہ مہدے ایک ہی شخص کو دیئے جائیں۔( یہ طریق صرف مجبوری کی صورت میں ہی اختیار کیا جائے گا ) قاعدہ نمبر (306)۔مقامی انجمن اپنے کام میں سہولت کے لئے اپنے ما تحت انتظامی مجلس قائم کرے گی جس کے ممبر تمام مقامی عہدہ دار ہوں گے۔اس مجلس کا نام مجلس عاملہ ہو گا۔اس مجلس کا سر براہ مقامی امیر صدر ہو گا۔قاعدہ نمبر (307)۔مقامی انجمن کی مجلس عاملہ کے درج ذیل ممبران ہوں گے۔امیر صدر۔نائب امیر نائب صدر۔جنرل سیکرٹری۔سیکرٹری اصلاح 5