قواعد جماعتی انتخابات — Page 27
حکم یا کاروائی وغیرہ کے خلاف کوئی شکایت رکھتے ہوں تو انہیں حق حاصل ہوگا کہ مرکز میں اپنی اپیل پیش کریں اور مرکز کا فیصلہ مقامی امیر اور مقامی ممبران جماعت کے لئے واجب التعمیل ہوگا۔مقامی امیر کے فیصلہ یا حکم کے خلاف جو اپیل مرکز میں کی جائے گی وہ یواسطہ مقامی امیر کی جائے گی اور مقامی امیر کا فرض : ہوگا کہ وہ ایسی اپیل کو سات دن کے اندر اندر اپنی رائے کے ساتھ مرکز بھیج دے اور جب تک اپیل کا فیصلہ نہ ہو حکم زیرا پیل واجب التعمیل سمجھا جائے گا۔مگر مرکز کو حق ہوگا کہ آخری فیصلہ سے قبل بھی حکم زیر اپیل کی تعمیل کو روک دے۔قاعدہ نمبر (374)۔الف:۔چونکہ مقامی امیر مقامی جماعت کا آخری ذمہ دار فرد ہے اس لئے اسے یہ حق حاصل ہوگا کہ اختلاف رائے کی صورت میں جس وقت کسی بات کو سلسلہ کے مفاد مضر اور تکل امن وانتظام سمجھے تو اپنے اختیار سے کثرت رائے کو رد کر دے۔لیکن ایسی صورت میں مقامی امیر کا یہ فرض ہوگا کہ وہ با قاعدہ ایک رجسٹر میں جو سلسلہ کی ملکیت تصور ہو گا اپنے اختلاف کی وجوہ ضبط تحریر میں لائے یا اگر ان وجوہ کا رجسٹر میں لکھنا سلسلہ کے مفاد کے خلاف سمجھے تو کم از کم یہ نوٹ کرے کہ میں ایسی وجوہ کی بناء پر جن کا اس جگہ ذکر کرنا سلسلہ کے مفاد کے خلاف ہے کثرت رائے کے خلاف فیصلہ کرتا ہوں۔27