قواعد جماعتی انتخابات — Page 23
بھی 15 ممبروں کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔اور اس انتخاب میں جملہ چندہ دہندگان حصہ لیں گے۔یعنی 60 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے احباب کے نام الگ الگ پیش ہوں گے لیکن انتخاب میں ووٹ دیتے وقت سب حاضر ممبران اجلاس میں حصہ لیں گے۔نوٹ نمبر 1:۔ووٹ دینے اور عہدہ پر منتخب ہونے کے اہل چندہ دہندگان کے لئے وہی شرائط ہوں گی جو صدارت کے انتخاب کے قواعد میں درج کئے جاچکے ہیں۔( یعنی قاعدہ نمبر 329 اور قاعدہ نمبر 330 اور قاعدہ نمبر 341 تا345) نوٹ نمبر ۲: مقامی امارتوں کے تحت مقامی حلقوں کے انتخابات نظارت علیا کی نگرانی میں ہوں گی اور ناظر اعلیٰ صدر اور اس عاملہ کے ممبران کی منظوری دیں گے۔“ قاعدہ نمبر (333) مجلس انتخاب کے ممبران کی تعداد کا تعین بجٹ میں درج شدہ تعداد سے ہوگا۔قاعدہ نمبر (334) - مجلس انتخاب تین سال کے لئے ہوگی اور اس کے ممبران کی مقررہ تعداد کا چندہ دہندگان کی تعداد کی نسبت سے پورا رکھنا مقامی جماعت کے لئے لازمی ہوگا۔مجلس انتخاب کے ممبران کی منظوری کا معاملہ صدر انجمن احمدیہ 23