قواعد جماعتی انتخابات — Page 19
کا تقرر کرائے۔قائمقام کی تقرری کے متعلق ضروری ہدایت: - انڈیا کی جماعتوں میں قائمقام امراء اضلاع ، امراء مقامی اور صدر ان جماعت کی تقرری کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مندرجہ ذیل ہدایات صادر فرمائی ہیں:۔1) امیر ضلع اور امیر مقامی اگر اندرون ملک ایک ہفتہ تک کے عرصہ کے لئے رخصت پر جانے کی درخواست دیں تو ناظر صاحب اعلیٰ قادیان ان کا قائمقام مقرر کر سکتے ہیں۔البتہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ کے لئے اگر اندرون ملک رخصت پر جانا ہو تو اس کے لئے خلیفہ وقت سے منظوری لینا ہوگی جبکہ ہر دو کے بیرون ملک رخصت پر جانے کی صورت میں حسب سابق خلیفہ وقت سے ہی قائمقام کی منظوری لینا ہوگی۔(2) صدر جماعت کے اندرون انڈیا یا بیرون انڈیا رخصت پر جانے کی صورت میں قائمقام کی منظوری ناظر صاحب اعلیٰ دیں گے۔اس کے لئے متعلقہ صدر کی عاملہ کے چند سینئر ممبران کے نام ناظر اعلیٰ کے پاس آنے چاہئیں۔نوٹ : شمالی ہند کی جماعتوں کے لئے ناظر صاحب اعلیٰ اور جنوبی ہند کی 19