قواعد جماعتی انتخابات — Page 15
د:۔چندہ جات کی رقم ذاتی مصرف میں لانے والے۔نوٹ :۔اگر کوئی شخص دوبارہ کسی بھی قسم کی مالی تعزیر کی وجہ سے عہدہ سے نایا گیا تو پھر وہ بھی بھی عہد یدار نہیں بن سکتا۔قاعدہ نمبر (341)۔چندہ دہندگان سے مراد وہ احباب ہیں جو اپنا چندہ با قاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور جن کے ذمہ چندہ عام و چندہ حصہ آمد کا چھ ماہ سے زائد عرصہ کا بقایا نہ ہو اور چندہ جلسہ سالانہ کا ایک سال سے زائد عرصہ کا بقایا نہ ہو۔قاعدہ نمبر ( 4-341): جو شخص ناصر ہو یا خادم ہوا اگر اپنی اپنی ذیلی تنظیم کے چندوں کا بتا یا دار ہو تو وہ نہ تو ذیلی تنظیم کا عہدیدار بن سکتا ہے اور نہ ہی جماعت کا عہدیدار بن سکتا ہے۔( بحوالہ مکتوب 16-03-2591/02-WTT) لہذا ہندوستان کی جماعتوں میں اپریل 2019ء میں ہونے والے ایسے جملہ انتخابات میں بھی جماعت کے لازمی چندہ جات و چندہ جلسہ سالانہ کے علاوہ ذیلی تنظیمات ( خدام الاحمدیہ وانصار اللہ ) کی مجلس کا چندہ 6 ماہ سے زائد اور اسی طرح اپنی ذیلی تنظیم کا چندہ اجتماع کا ایک سال سے زائد بقایا دار ہونے کی صورت میں وہ کوئی جماعتی عہدیدار نہیں بن سکے گا۔جملہ امراء وصدران 15