قواعد جماعتی انتخابات — Page 14
الف:۔ایسا شخص جس کے ذمہ حسب تشریح قاعدہ نمبر 341 بغیر منظوری مرکز بقایا چلا آتا ہو اور وہ اسے ادا نہ کر رہا ہو۔ب: مستورات ج:۔18 سال سے کم عمر کے بچے۔د:۔جو افرا د سلسلہ کی طرف سے زیر تعزیر ہوں نیز جن افراد کو کسی بھی قسم کی کوئی مالی تعزیر دوبارہ ہوئی ہو۔ھ:۔ایسے افراد جو اپنا مرکزی چندہ مقامی نظام جماعت کو توڑ کر علیحدہ طور پر مرکز میں بھجوانے پر مصر ہوں۔و:۔ایسے بالغ طالب علم جن کے اخراجات کا انحصار اپنے والدین سر پرستوں پر ہو۔قاعدہ نمبر (330)۔مندرجہ ذیل اشخاص کو بطور عہد یدار منتخب نہیں کیا جائے گا:۔الف:۔قاعدہ نمبر 329 کے مطابق جو ووٹ دینے کے اہل نہ ہوں۔ب:۔لازمی چندہ جات کے بقایا کی ادائیگی نہ کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے۔ج:۔حسب قاعدہ قواعد وصیت نمبر 72 جس موصی کی وصیت صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے منسوخ کر دی جائے گی۔14