قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 13 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 13

جماعت کے افراد یا کسی فرد پر کسی طریقہ سے کسی خاص شخص کے حق میں یا خلاف رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔البتہ صدر اجلاس کی اجازت سے مجلس انتخاب میں مجوزہ افراد کے حق میں مناسب الفاظ میں مختصر تقریر کی جا سکے گی مگر کسی شخص کے خلاف تقریر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔قاعدہ نمبر (326)۔بوقت انتخاب اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی عہدہ کے لئے نہ کوئی اپنا نام پیش کر سکتا ہے نہ ہی اپنے آپ کو ووٹ دے سکتا؟ ہے۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ بوقت انتخاب کسی نے اپنے آپ کو ووٹ دیا ہے یا نام پیش کیا ہے تو وہ اس عہدہ کے لئے منتخب نہیں سمجھا جائے گا۔اگر اس وقت کوئی اور عہدہ اس کے پاس ہو تو اس سے بھی فارغ کر دیا جائے گا۔قاعدہ نمبر (327)۔کوئی شخص جو اپنی عمر کے لحاظ سے مجلس انصار الله یا جلس خدام الاحمدیہ کی تجنید میں شامل نہیں کسی عہدو پر مقر نہیں کیا جائے گا۔قاعدہ نمبر (328)۔انتخاب میں حاضر افراد کا ووٹ دینا لازمی ہوگا۔غیہ جانبدار رہنے کی اجازت نہ ہوگی۔قاعدہ نمبر (329)۔مندرجہ ذیل اشخاص کو انتخاب کے اجلاس میں حصہ لینے کا حق نہیں ہو گا:۔13