قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 24 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 24

24 کہتا ہے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو۔چند آیات صرف بطور نمونہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔فَاعْرِضْ عَنْ مِّنْ تَوَلَّى عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَوةَ الدُّنْيَا (النجم:30) اور جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیر لیتا ہے اور سوائے دنیا کی زندگی کے اور کچھ نہیں چاہتا ، تو بھی اس کی طرف سے منہ پھیر لے اور اس کی پیروی نہ کر۔پھر فرماتا ہے:۔فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُوْمٍ وَذَكِرْ فَإِنَّ الذِّكْرُى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذاريات: 55، 56 ) پس اے نبی تو ان سے منہ پھیر لے اور تجھ کو ان کے کاموں کی وجہ سے کوئی ملامت نہیں کی جائے گی اور یاد دلا تارہ کیونکہ یاددلا نا مومنوں کو نفع بخشا کرتا ہے۔پھر فرماتا ہے:۔وَاعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكُوا (الانعام: 107، 108 ) اور تو مشرکوں سے منہ پھیر لے اور اگر اللہ چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے۔نبی لوگوں پر داروغہ کے طور پر مقررنہیں کیا گیا اللہ تعالیٰ بار بار کھول کر فرماتا ہے کہ نبی کا کام صرف سمجھانا ہے وہ لوگوں پر داروغہ کی طرح متعین نہیں کیا گیا کہ وہ ضرور ان کو اسلام لانے یا اسلام میں رہنے کے لئے مجبور کرے یا ان سے اس کے متعلق کوئی باز پرس کرے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔فَذَكِّرُ ۖ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِرَةٌ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرٍ (الغاشية:22، 23 ) پس نصیحت کر کہ تو تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔تو ان لوگوں پر داروغہ کے طور پر مقرر نہیں ہے۔