قتل مرتد اور اسلام — Page 7
7 ہمیشہ سچی ثابت ہوتی ہیں اور جن سنن الہیہ کا اس میں ذکر ہے وہ ہمیشہ پوری ہوتی رہتی ہیں۔الغرض میر امد عا اس مضمون کے لکھنے سے صرف یہی ہے کہ میں اصولی طور پر ارتداد کی سزا کے سوال پر بحث کروں کہ آیا یہ جو کہا جاتا ہے کہ یہ ایک اسلامی حکم اور شرعی حد ہے کہ اس شخص کو جو اسلام کو ترک کرے صرف اسلام ترک کرنے کے جرم میں قتل کر دیا جائے کہاں تک درست ہے؟ اس بارہ میں میں سب سے پہلے انشاء اللہ تعالیٰ قرآن شریف کی تعلیم کو پیش کروں گا اس کے بعد احادیث اور اقوال فقہاء پر علی الترتیب نظر کروں گا۔وماتوفيقى الا بالله العلى العظيم