قتل مرتد اور اسلام — Page 41
41 تمہارے دین کو الٹ پلٹ کر ڈالے یا ملک میں فساد نکال کھڑا کرے۔پھر ان لوگوں کو مخاطب کر کے جو حضرت موسیٰ کا نشان دیکھ کر ان پر ایمان لائے فرعون کہتا ہے :۔اِنَّ هَذَا لَمَكْرُ مَّكَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْهَا أَهْلَهَا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَا قَطِعَنَ أَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَأَصَلْبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ قَالُوا إِنَّا إِلَى رَبَّنَا مُنْقَلِبُونَ وَمَا تَنْقِمُ مِنَّا إِلَّا أَنْ أَمَشَابِايْتِ رَبَّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوسَى وَقَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَيَدْرَكَ وَالِهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْي دو نِسَاءَهُمْ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ فَهِرُونَ (الاعراف: 128124) ہو نہ ہو یہ تمہارا ایک فریب ہے، کہ شہر میں آکر یہ پاکھنڈ مچایا ہے تا کہ یہاں کے لوگوں کو اس شہر سے نکال دو۔سو تم کو اپنے کئے کا نتیجہ بھی تھوڑی دیر میں معلوم ہو جائے گا۔میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹے کٹواؤں گا پھر تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا۔وہ کہنے لگے کہ ہم کو تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور تو نے ہم میں قصور کیا پایا ہے صرف یہ کہ جب ہمارے پروردگار کے نشان ہمارے سامنے ظاہر ہوئے تو ہم ان پر ایمان لے آئے اور اب ہماری بس یہی دعا ہے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر صبر انڈیل دے اور اپنی فرمانبرداری ہی کی حالت میں ہم کو اس دنیا سے اٹھالے۔اور فرعون کے لوگوں میں سے سرداروں نے فرعون سے کہا کہ کیا آپ اسے اور اس کی قوم کے لوگوں کو اسی حال پر رہنے دیں گے کہ ملک میں فساد پھیلاتے پھریں اور وہ آپ سے اور آپ کے معبودوں سے سرتابی کرتار ہے۔فرعون بولا نہیں ہم ابھی ان کے بیٹوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے اور ان کی عورت ذات کو زندہ رکھیں گے اور ہم ان پر ہر طرح سے غالب ہیں۔“