قتل مرتد اور اسلام — Page 184
184 علیہ وسلم کی ہجو میں شعر کہلوا کر لوگوں کو سنوایا کرتا تھا۔مسلمانوں کو ہر طرح دکھ دیتا تھا۔اس کو قتل کیا گیا۔شرح زرقانی علی مواہب اللہ نیہ جلد 2 صفحہ 322) (۳۲) ابن خطل کی دولونڈیاں جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں شعر کہہ کر لوگوں میں مشہور کیا کرتی تھیں۔(ایضاً جلد 2 صفحہ 314) ایک نے معافی حاصل کر لی دوسری کو قتل کر دیا گیا۔(۴) عکرمہ بن ابی جہل۔اپنے باپ کی زندگی میں اور اس کے بعد مسلمانوں سے لڑتا رہا۔فتح مکہ کے وقت مسلمانوں پر حملہ کیا۔فتح مکہ کے بعد اطاعت اختیار نہ کی بلکہ بھاگ گیا۔اس کی بیوی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لئے معافی حاصل کی۔(۵) حویرث بن نقید۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت ہجو کیا کرتا تھا اور اشعار بناتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دولڑ کیوں فاطمہ اور ام کلثوم کو حضرت عباس اپنے ساتھ مدینہ لے جارہے تھے۔حویرث بن نقید نے اونٹ کو نیزہ مار کر لڑکیوں کو نیچے گرا دیا۔ہبار بن الاسود جس نے حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ کو نیزہ مارکر حضرت زینب کو زمین پر گرایا اس کے ساتھ یہ بھی شریک تھا۔جو سیرت کو قتل کیا گیا۔شرح زرقانی علی مواہب اللدنیہ جلد 2 صفحہ 315) (1) مقیس بن صبابہ۔یہ شخص ایک انصاری کو قتل کر کے بھاگ آیا تھا اور مرتد ہو گیا تھا۔اس کو قتل کیا گیا۔(۷) ہبار بن الاسود۔اس نے حضرت زینب کو ہجرت کے وقت اونٹ سے ایک چٹان پر گرایا جس کی وجہ سے ان کا اسقاط ہو گیا۔اس کو بعد میں معاف کر دیا گیا۔(۸) کعب بن زہیر۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اشعار میں ہجو کر تا تھا۔اس کو بعد میں معافی دے دی گئی۔(۹) ہندہ بنت عتبہ زوجہ ابو سفیان۔جس نے حضرت حمزہ کا مثلہ کیا۔کلیجہ