قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 15 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 15

15 پر بٹھاتی ہے اس کے بعد ان پر ایمان لانے کا حکم دیتی ہے۔قرآن شریف ہمیں صرف یہی حکم نہیں دیتا کہ نماز پڑھو، روزے رکھو ، زکوۃ ادا کرو، صدقہ دو، حج کرو، فلاں بدی سے بچو اور فلاں نیکی اختیار کرو بلکہ ان احکام کی حکمت اور ان کے فوائد بھی ساتھ ہی بیان فرماتا ہے۔تاہم شوق سے بطیب خاطر ان اعمال کو بجالائیں اور ان کو ایک بوجھ نہ سمجھیں۔ہم قرآن شریف میں جا بجاد یکھتے ہیں کبھی وہ ہماری توجہ صحیفہ قدرت کی طرف پھیرتا ہے اور کبھی وہ ہماری عقل سلیم اور فطرت کے آگے اپیل کرتا ہے اور ہمیں غور اور فکر اور تدبر سے کام لینے کی ترغیب دیتا ہے۔کبھی وہ سفن الہیہ اور اللہ تعالیٰ کے غیر مبدل قوانین کا ذکر کرتے ہوئے گذشتہ واقعات اور پہلے انبیاء اور ان کی قوموں کی مثال سے عبرت حاصل کرنے کی تحریک کرتا ہے۔کبھی وہ نہایت ہی پیچیدہ اور مغلق مسائل کو نہایت ہی آسان پیرا یہ میں حل کر کے دکھاتا ہے اور کبھی وہ مخالفین کے اعتراضات کا رد کر کے ان پر اتمام حجت کرتا ہے۔کبھی وہ عقائد باطلہ اور خصائل رذیلہ کو عقائد حقہ اور اخلاق فاضلہ کے مقابل میں رکھ کر اسلامی تعلیمات کی فضیلت کو طالبان حق پر واضح کرتا ہے اور کبھی ہماری ضمیر اور کانشنس سے اپیل کر کے ہماری زبان سے حق کا اقرار کرواتا ہے۔غرض کوئی علمی، ذہنی، عقلی اور فطری ذریعہ نہیں جس کو وہ کام میں نہیں لاتا اور کوئی سمجھانے کا طریق نہیں جس کو وہ استعمال نہیں کرتا۔ہر ایک شخص جو قرآن شریف کا کچھ بھی علم رکھتا ہے اس امر کی شہادت دے گا کہ لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کرنے کے لئے قرآن شریف اس بات کی جابجا ترغیب دیتا ہے کہ وہ غور اور تدبر سے کام لیں۔کبھی تو وہ فرماتا ہے :۔إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا و