قتل مرتد اور اسلام — Page 3
3 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم ھوالن خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اصو کیا اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ ۚ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ * وَ مَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا وَمَا اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيْظِ (الانعام :105) یقیناً تمہارے رب کی طرف سے دلائل آچکے ہیں۔پس جس نے انہیں جان لیا اُس کے اپنے فائدہ کے لئے ہوگا اور جس نے کجرا ہی اختیار کی اس کا یہ فعل اسی پر پڑے گا اور میں تمہارا محافظ نہیں ہوں۔سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کی حمد کرتا ہوں جس نے دنیا پر سب سے بڑا احسان یہ کیا کہ قرآن مجید جیسی کامل کتاب بھیجی ہے جسے دوسری الہامی کتابوں پر ہزار ہا دیگر فضیلتوں کے علاوہ ایک فضیلت یہ حاصل ہے کہ اس میں دین کو کامل کر دیا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة:4) آج میں نے تمہارے فائدہ کے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے اور تم پر اپنے احسان کو پورا کر دیا ہے اور تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کیا ہے۔