قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 129 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 129

129 اپنی دولت کو کہاں چھپائیں گے۔کیا صرف افغانستان کی چاردیواری کے اندر تمام اسلامی دنیا پناہ لے سکتی ہے؟ مولوی صاحب آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کا انحصار ان دیواروں پر نہیں رکھا بلکہ وہ دیوار جس کے اندر اسلام محفوظ ہے وہ صداقت کی دیوار ہے جس کو کوئی نیم تو نہیں سکتا۔اسلام کی حفاظت کے لئے کسی ظاہری تلوار کی ضرورت نہیں۔اسلام امیر امان اللہ خان کی تلوار کا محتاج نہیں۔یہ لوگ تو خود اپنے تیں دشمنوں سے بچا نہیں سکتے یہ اسلام کو کیا بچا ئیں گے۔اسلام کا محافظ خود اس کی اپنی سچائی ہے مگر مولوی صاحبان خود اس نور سے محروم ہیں۔ان کو اس طاقت کا علم نہیں جو اسلام میں پائی جاتی ہے۔اس لئے ان کی نظر پھر پھرا کر آخر تلوار پر ہی جاپڑتی ہے اور انہوں نے تلوار کو ہی اسلام کا محافظ سمجھ رکھا ہے۔مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ اگر اشاعت اسلام رکتی ہے تو رُکنے دو۔موجودہ دولت کی حفاظت مقدم ہے۔اس لئے ہم غیر مذاہب کے مبلغین کو اسلامی ملکوں میں گھنے نہیں دیں گے ایک اور لحاظ سے بھی غلط ٹھہرتا ہے۔اسلام تمام دنیا کیلئے ہے اور جیسا ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم موجودہ دولت کی حفاظت کریں اسی طرح ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ بیرونی دنیا میں بھی اسلام کی تبلیغ کریں۔اس لئے کوئی ایسا حکم اسلامی حکم نہیں کہلا سکتا جس کا نتیجہ یہ ہو کہ بیرونی دنیا میں اشاعت اسلام کا سلسلہ بند ہو جاوے۔یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک طرف اسلام ہمیں یہ حکم دے کہ تمام دنیا میں تبلیغ اسلام کرو اور دوسری طرف ایسا حکم دے جس کا لازمی نتیجہ یہ ہو کہ تبلیغ اسلام کا سلسلہ رک جائے۔لیکن اگر مولوی صاحب کے مشورہ پر عمل کیا جاوے تو اس کا ضروری نتیجہ یہ ہوگا کہ نہ صرف اسلام آئندہ ترقی کرنے سے رُک جائے گا بلکہ مسلمانوں کی موجودہ تعداد بھی ہندوؤں کی طرح روز بروز گھٹتی جائے گی اور اگر مولوی صاحبان کے فتاوی کفر وقتل مرتد پر پورے طور پر عمل کیا گیا تو مسلمان بہت جلدی دنیا سے مٹ جائیں گے۔کیونکہ ایک طرف تو ترقی رکی ہوئی ہوگی اور دوسری طرف علماء کی