قتل مرتد اور اسلام — Page 107
107 فائدہ مند یا نقصان دہ ہوگا۔جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے تم بری الذمہ ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں۔(٢) إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ : فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا (المزمل: 20) یہ قرآن ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے والا راستہ اختیار کرلے۔(۵) قُلِ اللهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُمْ منْ دُونِهِ (الزمر: 16:15) (اے پیغمبر ) تو کہہ دے کہ میں اللہ کی عبادت اپنی اطاعت کو صرف اس کے لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔سو تم اللہ کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو۔شق دوم اگر یہ معنی تسلیم کر لئے جاویں کہ ہر شخص مذہبی امور میں کامل آزاد خود مختار ہے جو مذہب چاہے اختیار کرے اور جو عقیدہ چاہے رکھے تو ماننا پڑتا ہے کہ دنیا میں جس قدر مذہبی اعتقادات اور مذہبی خیالات ہیں وہ سب حق و درست ہیں۔اقول: آپ کا یہ نتیجہ صحیح نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُلِ اللهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي فَاعْبُدُوا مَا شِثْتُمْ مِنْ دُونِهِ (الزمر:16:15) یعنی اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) لوگوں سے کہہ دو کہ میں خالص اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو۔