قندیل صداقت

by Other Authors

Page 290 of 318

قندیل صداقت — Page 290

ہوئے۔آپ نے بچپن ہی سے احادیث زبانی یاد کرنی شروع کر دی تھیں۔آپ نے احادیث کو اکٹھا کرنے کے لئے سفر کا آغاز صرف 16 سال کی عمر میں حج بیت اللہ سے کیا اور آپ اس غرض سے مختلف اسلامی ممالک میں گئے۔آپ نے روایات کا سخت تنقیدی نظر سے جائزہ لے کر مستند احادیث پر مشتمل ایک جامع کتاب مرتب کی جو الصحیح البخاری کے نام سے معروف ہے اور اسے علماء نے قرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب قرار دیا ہے۔امام بخاری کا شمار جید علمائے حدیث میں ہو تا ہے۔ایک اختلاف کی بناء پر آپ کو جلاوطن کر کے سمر قند کے نزدیکی مقام Kartank میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔آپ کی وفات 870ء میں ہوئی۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں، جن میں التاریخ الکبیر جیسی تعلیم تصنیف بھی ہے۔290