قندیل صداقت — Page 315
اظہار تشکر اس کتاب کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے احباب نے نہایت محنت سے حصہ لیا۔محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مرحوم کے بعد امیر جماعت جر منی محترم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب کی ہدایت پر شعبہ تصنیف نے اس اہم کام کو جاری رکھا۔چنانچہ اس تالیف کے مختلف مراحل پر مربیان سلسله محترم مولانا حیدر علی ظفر صاحب مبلغ انچارج جرمنی، محترم مبارک احمد صاحب تنویر، محترم محمد الیاس صاحب ،منیر ، محترم جاوید اقبال صاحب ناصر اور محترم ساجد نسیم صاحب اور ان کے ساتھ محترم میر عبد اللطیف صاحب، مکرم مرزا محمود احمد صاحب اور عزیزم عبد الاعلیٰ صاحب نے گرانقدر خدمت سر انجام دی نیز اس کی تیاری کے دوران بزرگوارم محترم مسعود احمد خان صاحب دہلوی، مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب، مکرم راجہ محمد یوسف خان صاحب اور مکرم رانا نعیم احمد صاحب کا تعاون رہا۔انگریزی اور جرمن زبانوں میں ترجمہ کا کام ابتدائی طور پر مکرم طاہر محمود صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم جرمنی، محترمہ ساجده و سیم شاه صاحبه، عزیزه شناء مریم، عزیزه ماریہ چیمہ اسی طرح مکرم عبدالرفیق احمد صاحب نے سر انجام دیا جبکہ محترم سید منصور شاہ صاحب ایڈیٹر ریویو آف ریلیجز اور عزیزم عاصم خان صاحب نے انگریزی ترجمہ اور محترم فضل الہی انوری صاحب نیز مکرم کی سیر بے صاحب (Jan Zerbe) اور مکرم طارق ہمیش صاحب نے جرمن ترجمہ پر نظر ثانی کی۔اور یہ فہرست نامکمل رہے گی اگر کارکنان شعبہ تصنیف جرمنی مکرم نوید حمید صاحب ایڈیشنل سیکر ٹری تصنیف، مکرم محمد داؤد مجو کہ صاحب اسسٹنٹ سیکرٹری تصنیف اور عزیزم طارق محمود کا ذکر نہ کیا جائے، جنہوں نے بے پناہ محنت اور مسلسل کام کر کے اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اللہ تعالیٰ ان سب مخلص اور فدائی کارکنان سلسلہ کو اپنے فضلوں سے نوازے اور اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔انچارج شعبہ تصنیف۔جماعت احمدیہ جرمنی 315