قندیل ہدایت — Page 413
413 of 1460 كشف المحجوب 523 والتارفي خبا باغیبک حتی نعبدک بغیر واسطة “ (اے اللہ جنت اور دوزخ کو اپنے غیب کے پردوں میں چھپا دئے تا کہ ہم بغیر کسی واسطے کے تیری عبادت کریں ) یعنی جنت و دوزخ کی یا دلوگوں کے دل سے بھلا دے تاکہ وہ ان کی وجہ سے تیری پرستش نہ کریں کیونکہ جب بہشت میں طبیعت کیلئے ایک کشش ہے تو آج عقلمند آدمی یقیناً اسی کے حصول کیلئے عبادت کرتا ہے اور اگر دل کو محبت خداوندمی کا کوئی حصہ حاصل نہیں ہے تو لا محاله غافل انسان مشاهد وحق سے حجاب میں رہے گا۔اور رسول اللہ اللہ نے شب معراج کے متعلق حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ کو بتلایا کہ ”میں نے حق تعالیٰ کو نہیں دیکھا جب کہ ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے حق تعالیٰ کو دیکھا ہے۔پس لوگ اس معاملے میں اختلاف کرنے لگے حالانکہ بہتر طریق وہ تھا جو درمیانہ ہے کہ آپ نے جو فر مایا کہ میں نے دیکھا ہے تو اس سے باطن کی آنکھوں سے دیکھنا مراد ہے اور جو یہ فرمایا کہ نہیں دیکھا تو یہ ظاہری آنکھ سے نہ دیکھنے کو بیان فرمایا ہے چونکہ ان دونوں میں سے ایک اہل باطن میں سے تھے اور ایک اہل ظاہر میں سے ، اس لئے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کے مرتبے کے مطابق گفتگو فرمائی پس جب آپ نے باطن کی آنکھ سے دیکھ لیا تو یہ اگر ظاہری آنکھوں کے واسطہ سے نہ بھی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے حضرت جنید نے فرمایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھ سے کہا کہ ” مجھے دیکھو تو میں عرض کروں گا کہ میں نہیں دیکھتا کیونکہ محبت میں آنکھیں بھی غیر اور برگا نہ ہیں جب کہ غیریت کی غیرت مجھے دیدار سے باز رکھتی ہے کیونکہ دنیا میں بھی میں حق تعالی آنکھوں کے واسطے کے بغیر دیکھتا رہا ہوں تو آخرت میں اس واسطے کو میں کیا کروں گا۔واللہ الہادی واللہ اعلم بالصواب شعر وَ إِنِّي لَأَحْسِدُ ناظرین الیک وَاغَضُ طرفي اذا نظرتُ الیک Presented by www۔ziaraat۔com