قندیل ہدایت — Page 992
992 of 1460 کنز العمال۔۔۔حصہ چہاردہم ۳۸۶۴۹ لوگوں کی تین پناہ گا نہیں ہوں گی ، بڑی جنگ سے ان کی پناہ گا ہ انطاکیہ کے نشیبی علاقہ ڈشق میں ہوگی ، اور جنگ سے ان کی پناہ گاہ بیت المقدس ہے اور یا جوج ماجوج سے ان کی پناہ گاہ طور سینا ہے۔f حلية الأولياء، ابن عساكر عن الحسين بن علي ابن عساكر عن يحيي بن جابر الطائي مرسلا ۳۸۲۵۰ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دس نشانیاں نہ ظاہر ہو جائیں، مشرق میں دھنسنا، مغرب میں دھنسنا، اور جزیرہ العرب میں دھنسنا، رجال، دھواں حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول یا جوج ماجوج کا نکلنا، دابتہ الارض کا نکلنا، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، اور آگ جو عدن کے نشیبی علاقے سے نکلے گی اور لوگوں کو محشر کی طرف بانک کر لے جائے گئی اور چھوٹی چیونٹی اور بڑی چیونٹی (سب) کو جمع کرے گی۔طبرانی، حاکم وابن مردويه عن وائله وو مہدی کا ظہور" ۱ ۳۸۲۵ جب تم خراسان سے سیاہ جھنڈے آتے دیکھو تو وہاں پہنچ جاؤ کیونکہ ان میں خلیفہ اللہ مہدی ہوگا۔مسند احمد، حاکم عن ثوبان ۳۸۶۵۲ خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں جے انہیں کوئی روک نہ سکے گا یہاں تک کہ وہ ایلیاء میں نصب ہو جائیں گے۔مسند احمد، ترمذي عن أبي هريرة ۳۸۶۵۳ تمہیں مہدی کی خوشخبری ہو جو قریش میں میرے خاندان کا آدمی ہوگا وہ زلزلوں اور لوگوں کے اختلاف کے دور میں نکلے گا ، و زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جیسے وہ ظلم و ستم سے بھرتی ہو گی آسمان وزمین کے رہنے والے اس سے خوش ہوں گے ، مال کو صحیح برابر حصوں میں تقسیم کرے گا ، اور امت محمد علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے دلوں کو مسرت سے بھر دے گا، اس کا انصاف انہیں کافی ہوگا، یہاں تک کہ ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا۔جسے کوئی ضرورت ہو وہ میرے پاس آ جائے ؟ تو اس کے پاس صرف ایک آدمی آئے گا اس سے سوال کرے گا ، پھر وہ کہے گا: دربان کے پاس جاؤ وہ تمہیں عطا کرے گا، چنانچہ وہ اس کے پاس آکر کہے گا میں مہدی کا قاصد ہوں تا کہ تم مجھے مال دو، وہ کہے گا: دونوں ہاتھوں سے اٹھا ؤ، وہ جھولی بھرے گا لیکن اٹھا نہیں سکے گا ، پھر وہ مال نکال دے گا اور اتنا باقی رکھے گا جسے اٹھا سکے، مال لے کر نکلے گا تو اسے ندامت و پشیمانی ہوگی وہ ( دل میں ) کہے گا: امت محمد میں سے میں ہی ( بڑا) بے باک ہوں، سب کو اس مال کی طرف بلایا گیا تو میرے علاوہ سب نے چھوڑ دیا، چنانچہ اس خیال سے ) وہ دربان کو مال واپس کرے گا، تو وہ کہے گا: ہم جو چیز دے دیتے ہیں واپس نہیں لیتے ، پھر وہ (مہدی ) اس حال میں چھ سات آٹھ یا نو سال رہے گا اس کے بعد زندگی میں کوئی خیر نہیں۔ما مسند احمد، والباوردى عن أبي سعيد کلام ضعيف الجامع ۳۸ ، الضعيفة ۱۵۸۸ ۳۸۲۵۴ میری امت میں مہدی نکلے گا جو پانچ سات یا نو سال زندہ رہے گا اس کے پاس ایک شخص آکر کہے گا: اے مہدی ! مجھے دو، مجھے دو، تو وہ جتنا اٹھا سکے گا اس کا کپڑا کھر دے گا۔ترمذی عن ابی سعید ۳۸۶۵۵ دنیا کا انتقام وانتہا اس وقت تک نہیں ہوگی یہاں تک کہ میرے خاندان کا ایک شخص جس کا نام میرے ہم نام ہوگا اس کا مالک بن جائے۔مسند احمد ،ابوداؤد، ترمذی، عن ابن مسعود ۳۸۶۵۶ حکومت میں تختی ہی ہوگی، دنیا پیٹھ ہی پھیرے گی اور لوگ آئے دن بخیل ہی ہوں گے اور قیامت برے لوگوں پر ہی برپا ہوگی اور مہدی عیسی علیہ السلام ہی ہیں۔ابن ماجہ، حاکم عن انس ۱۱۲۰۰ با حیل ۲۹۹ ، ذخیرة الحفاظ ۶۳۳۷ ۳۸۶۵۷ کچھ لوگ مشرق سے نکلیں گے اور مہدی کی حکومت کی اطاعت کریں گے۔ابن ماجه عن عبدالله بن الحارث بن جزء کلام۔۔۔۔۔ضعیف الجامع ۲۴۲۱ -