قندیل ہدایت — Page 546
546 of 1460 اردو ترجم مکتوبات شریف دفتر اول حقصه و نیم کو بھی حصہ حاصل ہے۔اور اس مقام کے علوم و معارف اور کمالات سے بطریق وراثت پیرو کاروں کو بھی حصہ لتا ہے۔ع خاص کشش دنده مصلحت نام را تو خاتم الرسلين عليه واله وعلى جميع الأنبياء والرسل الصلوات والتسلیمات کی بہشت کے بعد بطریق وراثت و تبعیت آپ کے پیرو کاروں کو کمالات نبوت کا حصول آپ کی خاتمیت کے منافی نہیں علیہ وعلی آل الصلاة والسلام لمذا شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔اسے عزیز جان سے ! اللہ تعالیٰ تجھے سعادت مند کرے کہ کمالات نبوت تک پہنچانے والے دو راستے ہیں۔ایک راستہ تو مقام ولایت کے کمالات مفصل طور پر طے کرنے سے وابستہ ہے۔اور تجلیات تلبیہ اور معارف شکریہ جو مرتبہ ولایت کے مناسب ہیں، کے حصول پر موقود ہے۔ان کمالات کے طے کرنے اور ان تجلیات کے حصول کے بعد کمالات نبوت میں قدم رکھا جا سکتا ہے۔اس مقام میں اصل تک وصول ہوتا ہے۔اور خلیقت کی طرف التفات و توجہ گناہ ہے۔اور دوسرار استہ وہ ہے جس میں ان کمالات ولایت کے حصول کے بغیر ہی کمالات نبوت تک وصول میسر آجاتا ہے۔اور یہ دوسرا راستہ کشادہ اور فراخ ہے۔اور وصول سے زیادہ نزدیک ہے۔اور انبیاء علیہم الصلواۃ والسلام اور ان کے صحابہ کرام عليهم وعلى اصحابهم الصلاة والسلام والتحیتہ میں سے انبیاء کی دراشت اور تبعیت کے طور پر جو کمالات نبوت تک پہنچا ہے اسی راستے سے پہنچا ہے، الا ماشا اللہ پیدار استند دور دراز اور معر الحصول اور شکل الوصول ہے۔اولیاء کی ایک جماعت مقام ولایت میں شرف نزدل سے مشرف ہوئی ہے۔انہوں نے ان کمالات کو جو مقام نزول سے تعلق رکھتے ہیں کمالات نبوت خیال کر لیا ہے اور مخلوق کی طرف رخ کرنے کو جو مقام دعوت کے خصائص سے ہے ، مقام نبوت گمان کر لیا ہے بلکہ یہ نزول اس کے عروج کی دونوں ولابتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔مقام ولایت سے اوپر ایک عروج و نزول ہے جو نبوت سے تعلق رکھتا ہے۔اور مخلوق کی یہ تو جہ اس توجہ بخلق کا غیر سے جو نبوت کے مناسب ہے۔اور یہ دعوت اس دعوت کا غیر ہے، جس کو کمالات نبوت سے شمار کیا گیا ہے۔یہ گمان کرنے والے کیا کریں کیونکہ انہوں نے دائرہ ولایت سے قدم باہر ہی نہیں رکھا۔اور کمالات نبوت کی حقیقت کو نہیں پاسکے۔نصفت ولایت کو جو اس کی جانب عروج ہے پوری ولایت گمان کر دیا ہے۔اور اسی کے دوسرے نصفہ کو جو جانب نزول ہے ، مقام نبوت تصور کر لیا ہے ہے لے اللہ تعالی مصلحت عام کی خاطر کسی نیا سے کو خاص کر لیتا ہے۔marfal۔com ΓΑ Marfat۔com