قندیل ہدایت — Page 221
640 221 of 1460 www۔KitaboSunnat۔com حضر عسل بررة إذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِلَى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے عیسی ! میں تجھے پورا لینے والا ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے والا ہوں۔(آل عمران: 55/3) مفسرین کرام کے مطابق اس آیت میں الفاظ کی تقدیم و تاخیر ہے یعنی رَافِعُكَ اِلَى " میں تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں “ کے معنی متقدم ہیں اور مُتَوَفِّيكَ " تجھے فوت کرنے والا ہوں۔“ کے معنی متاخر ہیں، یعنی پہلے آپ کو آسمانوں پر اٹھالیا جائیگا ، پھر آپ قیامت کے قریب تشریف لائیں گے اور اپنی طبعی عمر پوری کر کے فوت ہوں گے۔یہود کے ہاتھوں آپ شہید نہیں ہوں گے۔عیسائیوں کے باطل عقائد کا رد: حضرت عیسی علیہم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت تامہ سے کلمہ ”کن“ کہہ کر پیدا فرمایا۔آپ کی اس معجزانہ ولادت کی وجہ سے عیسائیوں میں مختلف باطل عقائد و نظریات رواج پاگئے ہیں۔کچھ عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہم کو بذات خود الہ قرار دے دیا تو کچھ نے آپ کی والدہ ماجدہ کو ملا کر تین معبودوں کا عقیدہ اپنا لیا جسے وہ اقانیم ثلاثہ کہتے ہیں۔حضرت عیسی علیہم کے قصے سے ان باطل عقائد کا رد ہوتا ہے۔حضرت عیسی علیہم کی الوہیت کے قائلین کو درج ذیل جواب دیا گیا: لَقَد كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَنْ يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأَمَّهُ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاء يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَاللهُ عَلَى كُلِ شَيْءٍ قَدِيرٌ ) یقیناً وہ لوگ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اگر اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم اور اس کی والدہ اور روئے زمین کے سب لوگوں کو ہلاک کر دینا چاہے تو کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر کچھ اختیار رکھتا ہو؟ آسمان وزمین اور دونوں کے درمیان ہر چیز کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے۔وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔“ (المائدۃ: 17/5) عقیدہ تثلیث یا اقانیم ثلاثہ کے قائلین کا رد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ ثَالِثُ ثَلَثَةِ، وَمَا مِنْ إِله إِلا إِلَهُ وَاحِدٌ وَإِن لَّمْ يَنتَهُوا عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ } وہ لوگ بھی قطعا کافر ہو گئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔دراصل اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا۔محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع و منفرد موضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ (المائدة: 73/5)